کراچی میں ڈینگی وائرس کا شکار مزید 28 مریض اسپتالوں میں داخل

اتوار 22 اکتوبر 2006 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) سرکاری اسپتالوں سمیت شہر کے مختلف اسپتالوں میں اتوار کو بھی 14 بچوں سمیت 28 ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ تقریبا 40 مریضوں کی حالت تسلی بخش ہونے پر فارغ کردیا گیا، صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اگرچہ کمی ہورہی ہے تاہم اس سلسلے میں غافل نہیں ہونا چاہیے اور احتیاط جاری رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈینگی وائرس سے متعلق اب صورتحال میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ اس کے زیادہ شکار بچے ہورہے ہیں کیونکہ بچے پانی میں زیادہ کھیلتے ہیں اور عموما پانی استعمال کرتے وقت والو کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس کے سبب مادہ مچھر کے ذریعے وائرس کی افزائش ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :