صحت کی مد میں 20 کھرب ڈالر بچائے جائیں گے، امریکہ

منگل 12 مئی 2009 13:42

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی ۔2009ء) امریکی صدر اوباما نے اگلے دس برسوں میں صحت کے اخراجات شعبے کی مد میں 20 کھرب ڈالر بچانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہسپتالوں اور ادویات ساز کمپنیوں سمیت چھ تجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کر کے اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر نے بعد میں اس ملاقات کو ’غیرمعمولی طور پر فائدہ مند‘ قرار دیا۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے کہا کہ انھوں نے 2010ء سے لے 2019ء تک ہر سال صحت کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں ڈیڑھ فیصد تک کمی لانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ اس منصوبے کے تحت پانچ سال بعد اتنی بچت ہو جائے گی کہ اس سے چار افراد کے ایک عام خاندان کو ہر سال صحت کی مد میں تقریباً ڈھائی ہزار ڈالر کی بچت ہو گی۔ صدر اوباما نے کہا کہ صحت کے شعبے کے اخراجات ’قابو سے باہر‘ ہیں اور اصلاحات لازمی ہیں جن کے لیے انتظار نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :