مہمند ایجنسی :دیہی مرکز صحت اور گورنمنٹ مڈل اسکول دھماکے سے تباہ

جمعہ 15 مئی 2009 11:52

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔15مئی 2009 ء)تحصیل انبار میں شر پسندوں نےدیہی مرکز صحت اور گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارتوں کو دھماکے سے اڑادیا ہے،گزشتہ کچھ روز سے مہمند ایجنسی میں شر پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اورا ن کی جانب سے اسکولوں، کالجوں اور سرکاری اور نجی دفاتر کی عمارتوں کو اڑانے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بھی تحصیل صافی میں شر پسندوں نے لکڑو ڈگری کالج کی عمارت کو دھماکے سے اڑادیا تھا۔