ایل آر ایچ میں رجسٹریشن کارڈ کا اجراء یکم اپریل سے ہوگا

بدھ 29 مارچ 2017 12:08

ایل آر ایچ میں رجسٹریشن کارڈ کا اجراء یکم اپریل سے ہوگا
پشاور۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں یکم اپریل سے تمام داخل اور آئی بی پی مریضوں کیلئے رجسٹریشن کارڈ کا اجراء کیاجارہاہے‘ ترجمان ہسپتال کے مطابق مذکورہ فیصلے کا مقصد مریضوں کا ریکارڈ کو محفوظ کرناہے جس سے مریض کی ہسپتال میں باقاعدہ ہسٹری ہوگی اور مستقبل میں مریض ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ریفرل نمبر سے تمام ریکارڈ چیک کرسکے گا‘ ہسپتال آنے والے مریضوں سے گزارش کی کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ ضرور لائیں تاکہ ان کو باقاعدہ رجسٹریشن کارڈ جاریکئے جائیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے داخلے کیلئے رجسٹریشن والدین کے شناختی کارڈ پر ہوگی‘ میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان نے کہاہے کہ ہسپتال انتظامیہ نہ صرف بہترین طبی سہولیات کیلئے کوشاں ہے بلکہ مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ کم از کم وقت میں مریضوں کو طبی سہولیات تک رسائی ممکن ہوسکے اور ان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے۔