اندرون سندھ ، شدید گرمی سے 21 افراد جاں بحق ، گیسٹرو پھیل گیا

پیر 18 مئی 2009 20:24

اوباڑو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی ۔2009ء) اندرون سندھ میں سورج آگ برسانے لگا ، شدید گرمی کی وجہ سے اکیس افراد جاں بحق ، گیسٹرو جیسی موذی بیماری پھیل گئی ، درجنوں بے ہوش ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے اضلاع جن میں گھوٹکی سکھر خیبر پور جیکب آباد ، شکار پور سانگھڑ ، نواب شاہ ، ٹھٹھ ، بدین ودیگر شامل ہیں 48گھنٹوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے سائیس بخش ، آٹھ سالہ فرحان ، تیس سالہ شوکت مسمات لعل خاتون ، مسمات بلقیس چھ سالہ عروسہ ، نو سالہ شائستہ ، آٹھ سالہ عمر ، 39 سالہ نواز ، پانچ سالہ بچی ، چالیس سالہ مسمات شریمتی ، نیانی سمیت اکیس افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد شدید گرمی کی وجہ سے گیسٹرو جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہو کر مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ، برف اور مشروبات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شدید گرمی کی وجہ سے مرغی فارموں میں مرغیاں ہلاک ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :