کویت میں اٹھارہ امریکی فوجیوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق

اتوار 24 مئی 2009 15:16

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی ۔2009ء) امریکا سے کویت پہنچنے والے اٹھارہ امریکی فوجیوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی وزارت صحت کے انڈرسیکریٹری ابراہیم ال عبداللہ نے بتایا ہے کہ امریکہ سے کویت پہنچنے والے اٹھارہ امریکی فوجیوں میں ایچ ون این ون فلووائرس پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کویت عراق جنگ کیلئے امریکی فوج کا لاجسٹک بیس ہے۔ مشرق وسطیٰ میں یہ سوائن فلو کا پہلا کیس ہے۔

متعلقہ عنوان :