شمالی وزیرستان میں پولیو مہم کی تیاریاں مکمل،456 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

منگل 26 مئی 2009 15:58

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی ۔2009ء) شمالی وزیرستان میں پولیو مہم کی تیاریاں مکمل-456 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں-28 مئی سے شروع ہونے والے مہم کے نگران کیلئے 7 سی ایس پی‘6 ڈی ایچ ٹی اور 12 سوشل موبلائیزر کریں گے دشوار گزار علاقوں میں پولیو ٹیمیں پہنچنا شروع ہو گئی- تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں 28 مئی سے شروع ہونے والے پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی- اس سلسلے میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایجنسی سرجن میرانشاہ ڈاکٹر جہان میر موسکی کے زیرقیادت ایک اعلی سطح کے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک جامع پلان تیار کیا گیا پولیو مہم میں ایک لاکھ ستاون ہزار بچوں کو قطرے پھیلانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 456 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جن میں 19 فیکسڈ ٹیمیں گیارہ ٹرانزٹ ٹیموں کی نگرانی کیلئے کل 71 سپروئزر‘ 7 سی ایس پیز‘ 6 ڈی ایچ ٹیز اور 12 سوشل موبلائیزر کو تعینات کیا گیا اس سلسلے میں ایجنسی سرجن میرانشاہ ڈکٹر جہان میرموسکی نے عوام‘عمائدین‘ علماء اور والدین سے تعاون کی اپیل کی ہے ایجنسی سرجن میرانشاہ نے کہا کہ دشوار گزار اور دور دراز علاقوں میں پولیو ٹیمیں پہنچنا شروع ہو گئی ہے جو 28 مئی کو اپنے کام کا آغاز کرے گی-

متعلقہ عنوان :