ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور‘ قیمتوں کی جعلی چٹیں لگا کر فروخت کی جارہی ہیں

منگل 24 اکتوبر 2006 13:17

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر بعض میڈیکل سٹوروں پر مالکان ادویات کی بھاری قیمتوں کی چٹیں لگا کر ادویات مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں وفاقی وزیر صحت اور صوبائی وزیر صحت سے زندگی بچانے والی ادویات ارزاں نرخوں پر فراہمی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ادویات کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوامی مصائب میں اضافہ کردیا ہے معمولی بیماری کے علاج کے لئے انتہائی مہنگے نسخوں کی ادویات لکھی جاتی ہیں جسے خریدنا غریب اور غام آدمی کی دسترس سے باہر ہے شہر کے بعض میڈیکل سٹور ادویات کی اصل قیمت کے اوپر چٹیں لگا کر ادویات مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں شہریوں سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم شوکت عزیز وفاقی وزیر نصیر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر یوٹیلٹی میڈیکل سٹور قائم کئے جائیں تاکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کیمسٹوں کی اجارہ داری کا مقابلہ کیا جاسکے اور عوام کو کنٹرول ریٹ پر ادویات میسر آسکیں۔