لاہور،دھماکہ ہوتے ہی گنگا رام ہسپتال ایمر جنسی کے ڈاکٹرز اور‌‌پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو چھوڑ کر باہر دوڑ گیا

بدھ 27 مئی 2009 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2009ء) ریسکیو 15کی عمارت کے باہر خود کش دھماکہ کی شدت سے قریب واقع گنگا رام ایمر جنسی میں بھگدڑ مچ گئی اور ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف نے مریضوں کو چھوڑ کر دوڑیں لگا دیں‘دھماکہ کی شد ت اس قدر زیادہ تھی کہ گنگا رام ایمر جنسی کے متعدد حصے بری طرح تباہ ہو گئے جبکہ ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو چھوڑ کر باہر دوڑ آیا ‘ مریضوں کے لواحقین ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کو یوں دوڑتے ہوئے دیکھ کر ایمر جنسی کے اندرونی حصے میں گئے اور اپنے مریضوں کو باہر نکا ل کر لے آئے جس وجہ سے وہاں افرا تفری مچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :