تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

جمعرات 28 مئی 2009 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی ۔2009ء) وفاقی وزیر صحت میر اعجاز حسین جکھرانی نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے جو 30مئی تک جاری رہے گی۔اس موقع پر نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے دسمبر 2009تک ملک سے پولیو کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم گذشتہ دو سال کے دوران امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کئی علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع نہیں ہو سکی جس کے بعد اس ہدف پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کر کے آنے والے پانچ لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ نقل مکانی کرکے آنے افراد کے کیمپوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے پانچ اضلاع جہاں پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے کیمپس موجود ہیں وہاں پندرہ سال سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے 86ہزار سے زائد ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جہاں ضرورت ہوئی وہاں تین روز کے بعد بھی انسداد پولیو مہم جاری رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کے کیمپوں میں ڈائریا، ملیریااور دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے بی طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں او ر ساری صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :