برطانوی حکومت نے پاکستانی طالبعلم کو نیند سے جگا کر زبردستی وطن واپس بھیج دیا

ہفتہ 30 مئی 2009 15:13

برطانوی حکومت نے پاکستانی طالبعلم کو نیند سے جگا کر زبردستی وطن واپس ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی ۔2009ء) برطانوی حکومت نے تہذیب ،قانون اورانصاف کی اپنی دیرینہ روایات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک فائنل ایئرکے پاکستانی طالب علم کونیند سے جگا کر زبردستی وطن واپس بھیج دیا ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن مذکورہ طالب علم کے ساتھیوں کی طرف سے ملنے والی اطلاع پر برطانوی دفتر خارجہ سے رابطہ کرتا رہا لیکن انہوں نے اس وقت تک کوئی جواب نہ دیا جب تک پرواز پاکستان کیلئے روانہ نہ ہوگئی بعدازاں دفترخارجہ کی طرف بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طالب علم نے طے شدہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تھی جس پر اسے بے دخل کیاگیاہے اس ضمن میں جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ طالب علم پر یہ الزام لگایا گیاتھا کہ اس نے طے شدہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی دی ہے جو قواعد کی خلاف ورزی ہے اس لیے اسے بے دخل کیاجارہاہے تاہم واضح رہے کہ ماضی میں ہمیشہ کبھی بھی کسی طالب علم کو اس بنیاد پر بے دخل نہیں کیاگیا بلکہ صرف وارننگ دیکر چھوڑ دیاجاتاتھا طالب علم اس کے رشتہ داروں اور پاکستانی حکام نے برطانوی حکام کے اس رویے پر شدید تشویش کااظہار کیاہے واضح رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کو حوالے کرنے اورحوالے کرنے کی صورت میں اس پر تشدد نہ کرنے کے سمجھوتے ناکام ہوچکے ہیں اور پاکستان نے ان سمجھوتوں سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :