آج دنیا بھر میں ‌انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جارہا ہے

اتوار 31 مئی 2009 12:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی ۔2009ء) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خصوصاً نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کے رحجان میں اضافہ ہورہا ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں دس سے چوبیس سال کی عمر کے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گذر جاتاہے۔ چھ سے پندرہ سال کی عمر کے لڑکوں سمیت پاکستان کی بیالیس فیصد نوجوان نسل تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی میں اضافے کے رحجان کی بڑی وجہ متعلقہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :