سوات آپریشن میں پاک فوج شدت پسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کررہی ہے‘ صمصام علی بخاری

اتوار 31 مئی 2009 14:07

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی ۔2009ء) وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سوات آپریشن میں پاک فوج شدت پسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کررہی ہے کراچی سے لے کر خیبر تک قوم متحد ہو چکی ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین کو ریلیف فراہم کررہی ہیں پاکستان ہمیں آسانی سے حاصل نہیں ہوا خون کے دریاؤں اور آگ سے گزرنے کے نتیجے میں حاصل ہوا وطن عزیز کی آزادی کی حفاظت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے نام ہمیشہ زندہ رہیں گے انسانیت کے ناطے ہم سب برابر میں اس لیے انسانیت کے قاتل ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں اور ہم نے مذہب قومیت اور لسانیت سے بالاتر ہو کر انہیں مشترکہ طور پر شکست دینا ہو گی- ان خیالات کا اظہار وہ حضرت کرمانوالا شریف اوکاڑہ میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے ملاقات کے دوران کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں جاری آپریشن اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا فوجی کاروائی کے بعد جلد ان علاقوں میں امن ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے ہمارے مہان ہیں حکومت انہیں ہر قسم کی سہولیات بہم پہنچا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی ہر چیز سے مقدم ے پاکستان دشمن طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہیں جلد ہی واپس ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا-

متعلقہ عنوان :