مخصوص مقامات پر بھی تمباکو نوشی پر پابندی عائد

اتوار 31 مئی 2009 15:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی۔2009ء) وفاقی وزارت صحت کی جانب سے سگریٹ نوشی سے متعلق ایس آر او دوہزار آٹھ فوری طورپر منسوخ کردیا گیا ہے ،جس کے مطابق مخصوص مقامات پر بھی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پبلک مقامات کے علاوہ چند مخصوص مقامات پر سگریٹ نوشی کی اجازت تھی۔وفاقی وزیر صحت میر اعجاز حسین جاکھرانی نے یکم جولائی سے سگریٹ کی ڈبیہ پر نئی ہیلتھ وارننگ بھی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس کے علاوہ سگریٹ سازاداروں کی جانب سے سگریٹ نوشی کے رجحان کو تقویت دینے کے لئے ترغیبات پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔