چلی، سوائن فلو کا شکار مریضوں میں سے ایک کی موت کا اعلان

بدھ 3 جون 2009 15:20

سنیتا گو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون ۔2009ء) چلی کے وزیر صحت نے چلی میں سوائن فلو کے شکار مریضوں میں سے ایک کی موت کا اعلان کر دیا ہے جو جنوبی امریکہ میں سوائن فلو کے وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے۔

(جاری ہے)

سینتیس سالہ فریننڈو ویرا پیشے کے اعتبار سے پلمبر تھا اور اسکی اہلیہ بھی سوائن فلو کے وائرس کاشکار ہے۔ چلی میں ابتک سوائن فلو کے 313 مریض سامنے آ چکے ہیں۔