ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلی سندھ کی ہدایت

جمعہ 27 اکتوبر 2006 17:05

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور اس کے خلاف بھر پور طریقے سے مہم چلائی جائے جبکہ شہروں اور دیہاتوں میں فوری طور پر اسپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی وائرس کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے اپنی خصوصی ہدایت میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ تمام ناظمین اور منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ وزیر اعلی سندھ نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں بھر پور تعاون کریں اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :