بجٹ میں متوسط اور معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے  وزیر اعظم

جمعرات 11 جون 2009 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2009ء) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں متوسط اور معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے یہ بات وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات کر نے وفاقی وزراء میں راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان، سید نوید قمر اور سینیٹر رضا ربانی شامل تھے ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، وزیر نجکاری سید نوید قمر اور سینیٹر رضا ربانی نے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور پی پی پی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالہ سے تجاویز بھی دیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ میں متوسط طبقہ اور معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزراء نے وزیراعظم کو آئی ڈی پیز کے کیمپوں کے اپنے دوروں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کیمپوں میں رہنے والے افراد حکومت کی طرف سے فراہم کردہ امداد کو سراہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے موقع صوبہ میں بڑے منصوبہ جات پر امور تبادلہ خیال کیا گیا جو آئندہ سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملاقات کے دور ان صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :