Open Menu

Benefits of Aqeeq Stone Information, Advantages, Color and Price

Aqeeq is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Aqeeq Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Aqeeq

عقیق پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

عقیق پتھر ایک یونانی فلاسفر نے تیسری یا چوتھی صدی قبل از مسیح کے دوران دریائے Achates کی ساحلی پٹی سے دریافت کیا تھا جس کا حالیہ نام دریائے Dirilloہے اور یہ اٹلی میں سسلی جزیرہ پر واقع ہے

عقیق(Agate)
تعارف:
عقیق پتھر ایک یونانی فلاسفر نے تیسری یا چوتھی صدی قبل از مسیح کے دوران دریائے Achatesکی ساحلی پٹی سے دریافت کیا تھا جس کا حالیہ نام دریائے Dirilloہے اور یہ اٹلی میں سسلی جزیرہ پر واقع ہے۔

اسی دریا کی نسبت سے اس پتھر کا نام Agateپڑگیا۔ عقیق سنگ یمانی کی ایک شکل ہے جو کہ رنگ اور بناوٹ کی شاندار قسم کی ہم مرکز تہوں میں بنتا ہے اس لیے ہر عقیق پتھر کا پترن منفرد ہوتا ہے ۔ اس پتھر کا مزاج سرد وخشک ہے ۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ اور حضرت علیؓ بھی عقیق پہنا کرتے تھے۔
قدیم زمانے میں عقیق بطور تعویز انتہائی قابل قدر سمجھا جاتا تھا۔ یہ پیاس بجھانے اور بخار سے حفاظت کے لیے مددگار سمجھا جاتا تھا۔ یہ پتھر سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کو نیوٹرل شعاعوں میں تبدیل کر دیتا ہے اور پھر اسے انسانی جسم میں منتقل کیا جاتا ہے جس سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عقیق بہت سے رنگوں اور اقسام میں پایا جاتا مگر اس پتھر کے شوقین لوگ زیادہ تر سرخ عقیق یعنی عقیق یمنی، زرد عقیق او سیاہ عقیق پہننا پسند کرتے ہیں ۔ اس پتھر کا کیمیائی فارمولا(Sio2) Silicon Dioxideہے۔
خواص:
یہ سنگ چینی(Quartz) کی قسم سے تعلق رکھنے والا ہے۔
فولاد جیسی سختی رکھنے والا یہ پتھر سلیکا اور آتش گیر مادوں سے مل کر بنا ہے۔ عقیق پتھر کے سخت پن کا موھ سکیل6.5تا7ہے جبکہ اس پتھر کی کثافت 2.58تا2.64ہے۔ اکثریہ پتھر بڑے بڑے ٹکڑوں میںملتا ہے جس کو بعد میںکاٹ کر استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔
یہ پتھر سورج کی شعاعیں اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کون کون سے افراد عقیق پتھر پہن سکتے ہیں:
برج سرطان، عقرب اور سنبلہ کے حامل افراد کےلئے یہ پتھر بہت مبارک ہے۔ برج دلو کے حامل افراد عقیق سیاہ، برج حمل کے حامل افراد عقیق یمنی جبکہ برج جواز کے حامل افراد زرد عقیق پہن کر اس پتھر کے مثبت اثرات سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس پتھر کو ہمیشہ پاک صاف ہو کر ہی پہننا چاہیے ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
عقیق پتھر کہاں پایا جاتا ہے:
عقیق کے ذخائر برازیل ، ارجنٹینا، یوراگوئے، میکسیکو، پولینڈ، بوٹسوانا، بھارت، آسٹریلیا اور امریکہ (اوریگون، ایریزونا،مونٹانا، وائیومنگ، جنوبی ڈکوٹا اور مشی گن) میں موجود ہیں۔

اصلی عقیق کی پہچان اور خرید کیسے کی جائے:
اصلی عقیق کی پہچان عام آنکھ سے کی جا سکتی ہے اسے کسی مائیکروسکوپ سے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ بہ نسبت واضح پن کے اس کا رنگ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اس پتھر کا اصل رنگ دیکھنے کے لیے اسے باہر دھوپ میں رکھ کر دیکھیں مگر براہ راست سورج کے سامنے نہ لائیں۔
عقیق کی بہت سی اقسام دستیاب ہونے کے باعث، بہت سے صارفین کے لیے اس کی خریداری الجھن کا باعث ہوتی ہے۔
عقیق کے اثرات بلحاظ رنگ:
سیاہ عقیق: خوشحالی لانے ، حوصلہ بڑھانے اور کھلاڑیوں کے لیے فتح لانے میں مدد کرتا ہے۔

سبز عقیق: ذہنی و جذباتی لچک میں اضافہ کرتا ہے، فیصلہ سازی کو بہتر بناتا ہے ، تنازعات کو حل کرنے میں مفید ہے۔
گلابی عقیق: دلوں پر اثر کرتاہے، غم کو خوشی میں بدلتا ہے ،دوسروں کی نظر میں آپکی شخصیت کو معتبر کرتا ہے۔

سفید دھاری دار سیاہ عقیق:کسی بھی انہونی کے بارے میں وقت سے پہلے چوکنا کر دیتا ہے۔
سفید دھاری دار نیلا عقیق: اچھے خوابوں ، نفسیات اور بصیرت کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
سفید پیٹرن والا نیلا عقیق: تحفظ کا احساس دلاتا ہے ، نئی صورتحال کو ہینڈل کرنے اور ضد کو ختم کرنے میں مفید ہے۔

براﺅن عقیق: تنازعات میں فتح دلاتا ہے ، ذہانت کو بڑھاتا ہے۔
نارنجی براون عقیق : رکاوٹوں کو باآسانی عبور کرنے ، مالیاتی معاملات میں خوش قسمتی حاصل کرنے اور مزاج کو مستحکم کرنے میںمددگار ہے۔

مسٹرڈییلو عقیق: دماغ کی تخلیقی صلاحیت بڑھانے اور اختراعی موڈ کی تعمیر میں مفید ہے۔
سرخ عقیق : امن وسکون فراہم کرتا ہے، مکڑیوں سے دور رکھتاہے۔
سفید پیٹرن والا فیروزی عقیق : میل جو ل بڑھانے اور نئے دوست بنانے میںمدد کرتا ہے۔

سفید دھاگے دار جامنی عقیق : پر مقاصد گفتگو کرنے میں مددگار ہے۔
سفید دھاری دار سرمئی عقیق : دانشوار نہ سرگرمیوں میں مو¿ثر ہے۔
کریمی پیلا عقیق : مزاج کو مستحکم کرتا ہے۔

آتشی عقیق : مشکل حالات میں مددگار ہے حفاظتی ڈھال کا کام دیتا ہے۔
پہننے کی ترکیب:
بروز جمعہ پانچ دھات کی انگوٹھی میں داہنے ہاتھ کی انگلی میں پہننا چاہیے، پہلی یا درمیانی بڑی انگلی میں پہننے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ وزن پانچ، سات، یا نورتی کا ہونا چاہیے۔
عقیق کے فوائد :
عقیق ایک مذہبی پتھر ہے جس کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں۔
گناہوں سے نجات دلا کر پاکیزگی کی طرف راغب کرتا ہے۔
یادداشت و ذہنی صلاحیت کر بہتر کرنے میں مددگار ہے۔
کالے جادو، ناگہانی آفات وحادثات سے محفوظ رکھتا ہے۔
عقیق پہننے والا کبھی تنگ دست نہیں ہوتا۔
بے خوابی اور ڈر کو دور کرتا ہے۔

غصہ ، غم، چڑچڑا پن اور ڈپریشن کو دور کرنے میں مو¿ثر ہے۔
سرمے کے ساتھ آنکھ میںلگائیں تو درد سے راحت ملتی ہے۔
بڑے سائز کا عقیق پہننا دشمن کے دل میں رعب و خوف کا باعث بنتا ہے۔

9 ۔خواہشات کی تکمیل ہوتی ہے اور عزت اور کامیابی ملتی ہے۔
10۔ اگر کسی کی نوکری کا مسئلہ ہو تو اس پتھر کو ضرور استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ضرور اچھی نوکری مل جائے گی۔
11۔
ازدواجی زندگی خوشحال گزرتی ہے۔
12۔ مستقل مزاجی اور استحکام پیدا ہوتا ہے۔
13۔موذی بیماریوں اور زہریلے کیڑوں سے محفوظ رکھنے میںمددگار ہے۔
14۔ ہر قسم کی پتھری اور تلی کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔

عقیق کی حفاظت کیسے کی جائے:
اس پتھر سے آسانی کے ساتھ مٹی و گرد ہٹائی جا سکتی ہے کسی بھی صابن کو برش وغیرہ پر لگا کر پھر اسکو چند منٹ تک عقیق پتھر پر ملا جائے تو یہ دوبارہ چمکنے لگتا ہے۔ اس پتھر کو دوسرے قیمتی پتھروں اور زیورات سے دو رکھنا چاہئے تاکہ یہ خراش وغیرہ سے محفوظ رہے۔

Browse More Articles