Open Menu

Benefits of Feroza Stone Information, Advantages, Color and Price

Feroza is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Feroza Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Feroza

فیروزہ پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

فیروزہ ایک غیر شفاف، سبزی مائل نیلا روغنی چمک کاحامل پتھر ہے جو کہ دنیا کے قدیم ترین پتھروں میں سے ایک ہے۔ اس پتھر کا نام فیروزہ اس لیے ہے کہ یہ زیادہ تر نیلے رنگ میں پایا جاتا ہے

فیروزہ(Turquoise)
فیروزہ ایک غیر شفاف، سبزی مائل نیلا روغنی چمک کاحامل پتھر ہے جو کہ دنیا کے قدیم ترین پتھروں میں سے ایک ہے۔ اس پتھر کا نام فیروزہ اس لیے ہے کہ یہ زیادہ تر نیلے رنگ میں پایا جاتا ہے اور انگریزی میں اسے Turqoiseاس لیے کہا جاتا ہے کہ اس پتھر کا آغاز ترکی سے ہوا اسلئے یہ لفظ Turk سے اخذ کیا گیا ہے۔

یہ پتھر عام طور پر تین رنگوں میںپایا جاتا ہے ۔ جن میں فیروزی (سب سے اعلیٰ)م سبزی مائل(حسینی) اور نیلا رنگ (رزاقی) شامل ہیں۔ حسینی پتھر رزاقی فیروزہ کی نسبت زیادہ قیمتی ہے، ان کے علاوہ بھی مزید رنگوں میں بھی پایا جاتا ہے۔
فیروزہ کو پہننے والے لوگوں کو ذہنی سکون ملتا ہے اور وہ عدم برداشت کا شکار نہیں ہوتے ہیں۔ اصلی فیروزہ لوہے اور تانبے کی وجہ سے ہمیشہ اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے یہ کبھی ہلکا تو کبھی گہرے رنگ میںتبدیل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)


خواص:
اس پتھر کا مزاج سرد اور خشک ہے اس میںہائیڈریٹ Hydrate، فاسفیٹ Phosphate ، کوپر Copper، آئر Iron اور ایلومینیم Aluminiumپایا جاتا ہے۔

اس پتھر کا کا کیمیائی فارمولہ CuAL6 (Po4)(OH)8.4H2Oہے ۔ یہ بہت ہی قیمتی اور نایاب پتھر ہے ۔ اسکے اندر موجود Cryptocrystallineکی موجودگی اسکی سختی کو بڑھاتی ہے۔ اس پتھر کے سخت پن کا موھ سکیل 5یا6ہے۔ اس پتھر کی کثافت 2.60تا2.90ہے۔
کون کون سے افراد فیروزہ پتھر پہن سکتے ہیں:
فیروزہ پتھر سیارہ مشتری کی نمائندگی کرتا ہے، اس کا حاکم ستارہ برج قوس جبکہ اس کا پیدائشی مہینہ دسمبر ہے اس لئے دسمبر میںپیدا ہونے والے لوگ اس کو پہن سکتے ہیں۔
برج ثور اور سنبلہ کے حامل افرادبھی اس پتھر کوپہن سکتے ہیں۔
فیروزہ پتھر کہاں کہاں پایا جاتا ہے:
سب سے پہلے فیروزہ پتھر ایران کے صوبے خراسان کے علاقے مشہد سے نکالا گیا ہے پھر اسکو تر کی لیجا کر صاف کر کے خوبصورت دیدہ زیب شکلوں میںتیارکیا جاتا تھا۔
نہایت عمدہ قسم کافیروزہ ایران ہی سے ملتا ہے۔اسکے علاوہ فیروزہ پتھر 3000قبل مسیح سے مصر علاقے سنائی سے نکالا جا رہا ہے۔ امریکہ کے شہر کلی فورنیا، کلوراڈو اور سانتا وغیرہ سے بھی دیافت ہوا ہے۔ چائنہ بھی اس قیمتی پتھر کی پیداءکا علاقہ سمجھا جاتا ہے، چائنہ کے مختلف شہروں سے اعلیٰ پائے کا فیروزہ پتھر نکل رہا ہے۔
اس کے علاوہ یہ پتھر آسٹریلیا، افغانستان ، انڈیا، نیپال ، فلسطین ، پاکستان ،تبت، جرمنی اور ترکستان میں پایا جاتا ہے۔
اصلی فیروزہ کی پہچان اور خرید کیسے کی جائے:
زیوارت کی دنیا میں طلب ورسد میںاضافہ کی بنا پر فیروزہ وہ احد پتھر ہے جس کی دستیابی اب ہر جیولری مارکیٹ میںممکن بنائی جا رہی ہے۔
لیکن اصل اور نقل کی تمیز بھی ضروری ہے۔ اصلی فیروزہ کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے آگ کی تپش دی جائے تو اس کا پانی خشک ہو جانے کی وجہ سے رنگ سیاہ پڑجاتا ہے اور کوئی بھی تیزاب اس پر اثر نہیں کرتا، لیکن اسکا رنگ ضرور مثاتر ہوتا ہے۔
اصلی فیروزہ کی آب و چمک ہی منفرد ہوتی ہے۔خالص فیروزہ کا رنگ مستقل قائم رہتا ہے جبکہ نقلی فیروزہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی آب وچمک کھو دیتا ہے۔ اگر فیروزہ کی جڑ کو غور سے دیکھنے سے یہ محسوس ہو کہ اس میں چمک ہے اور کوئی پگھلی ہوئی چیز موجود ہے تو سمجھ لیں کہ یہ نقلی پتھر ہے۔
فیروزہ کو فوری طور پر چیک کرنے کے لیے اسکی نچلی سطح پر کور گڑیں، آپ کو اصل اور نقل کافرق معلوم ہو جائیگا۔ اس پتھر کو اپنے قابل اعتماد ڈیلرز سے ہی خریدیں تاکہ کسی دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔
فیروزہ کے اثرات بلحاظ رنگ:
نیلا فیروزہ: یہ ایک مستحکم پتھر ہے جو کہ ذہن کو وسعت دیتا ہے،ماضی اور حال کے ڈر اور خوف سے نجات دلاتا ہے ۔
زندگی کی اداسی کو دور کرتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے اور مدافعتی نظام کی حفاظت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سبز فیروزہ: یہ ایک حفاظتی پتھر ہے مزاج کو مستحکم کرتا ہے، راحت و سکون کا باعث ہے ۔ جذبات کے لیے ڈھال کاکام دیتاہے نیز دل کو صحتمند رکھتا ہے۔

جامنی فیروزہ: روحانی علاج میں مدد دیتا ہے ذہنی سکون فراہم کرتا ہے حادثات سے بچاتا ہے نیک کاموں کی طرف راغب کرتا ہے۔
پیلا فیروزہ: دل کی سختی کو نرمی میں بدلتا ہے ان لوگوں کے لیے بھی مددگار ہے جو کہتے ہیں کہ وہ اب محبت نہیں کریں گے، ہمدردی کو فروغ دیتا ہے، دوستی اور دیگر تعلقات میں اعتماد بحال کرتا ہے بچوں کی پرورش کرنے اور مہارتوں کے حصول کا طریقہ سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔

پہنے کی ترکیب:
اس پتھر کو بروز جمعہ عصر اور مغرب کے درمیان چاندی کی انگوٹھی میں بنوا کر دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میںپہننا چاہیے۔ خواتین میں اس پتھر کا ہار یا بریسلٹ بنوا کر بھی پہن سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ اس پتھر کو ٹوائلٹ وغیرہ جاتے وقت اتار دیں ورنہ اس کے اثرات زائل ہو سکتے ہیں۔
جن حضرات و خواتین کا عنصر آتش ہو یا بلڈ پریشر کے مریض ہوں وہ فیروزہ پتھر نہ پہنیں ورنہ وہ ہر وقت غصے میں لڑتے جھگڑتے ہی رہیں گے۔ اگر وہ یہ پتھر واقعی ہی پہننا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اس کے ساتھ عقیق پتھر پہن لیں کیونکہ عقیق پتھر فیروزہ کے جھگڑالو اثرات کو زائل کر کے سکون مہیا کرنے کا باعث بنے گا۔

فیروز ہ کے فوائد:
فیروزہ پتھر کو اپنے پاس رکھنے یا پھر انگلی میں پہننے والے کے نزیک غربت اور مفلسی نہیں آتی ہے وہ خوشحال رہتا ہے۔
بری نظر سے بچانے میںمددگار ہے۔

اگر اس پتھر کا ہار بنا کر گلے میں پہن لیا جائے تو یہ ہمارے دل کو طاقت پہنچاتا ہے اور مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس پتھر کو اپنے پاس رکھنے سے انسان خوف و خطر سے دور رہتا ہے اور اپنے دشمنوں پر بھی غلبہ پا جاتا ہے۔

کسی مصیبت یا حادثہ سے پہلے ہی چٹخ جاتا ہے اور اپنے پہننے والے کی مصیبت کو خود پر لے کر اپنے حامل کو محفوظ رکھتا ہے۔
اگر اس پتھر کو کسی بھی طریقے سے اپنے پاس رکھا جائے تو انسان ہمیشہ جیت سے ہی ہمکنار ہوتا ہے۔

فیروزہ پتھر کو پہننے سے زہریلی چیزوں کے کاٹنے سے انسان محفوظ رہتا ہے۔
اس پتھر کو یادداشت بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اسلئے یہ پتھر طالب علموں کے لیے اپنے اسباق کو یاد رکھنے کے لیے بہت ہی معاون ثابت ہوا ہے۔

یہ پتھر ہر قسم کے حادثات اور پانی کی اموات سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوا ہے۔
فیروزہ پتھر کی حفاظت کیسے کی جائے:
یہ پتھر بہت ہی قیمتی ہے اور اس کی حفاظت وصفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔
اس پتھر کی دلکشی اور چمک کو برقرار دکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس پتھر کو پھٹے ہوئے دودھ میں بھگو کر رکھ دیا جائے کیونکہ خراب دودھ میںتیزابیت ہوتی ہے اس لیے وہ اسکی میل وغیرہ کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور اس پتھر کی روشنی و چمک کو بر قرار رکھتا ہے۔

Browse More Articles