Open Menu

Benefits of Lehsunia Stone Information, Advantages, Color and Price

Lehsunia is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Lehsunia Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Lehsunia

لہسنیا پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

اس پتھر کانام Cat's Eyeاس کے رنگ اور بلی کی آنکھوں سے مشابہت کی وجہ سے ہے کیونکہ اس پتھر کی پوری سطح پر بلی کی آنکھ کی مانند روشنی کی ایک چھوٹی سی سفید دھاری ہے اس لیے اس پتھر کو لہسنیایا کیٹس آئی کہا جاتا ہے۔

لہسنیا (Cat's Eye)
تعارف:
اس پتھر کانام Cat's Eyeاس کے رنگ اور بلی کی آنکھوں سے مشابہت کی وجہ سے ہے کیونکہ اس پتھر کی پوری سطح پر بلی کی آنکھ کی مانند روشنی کی ایک چھوٹی سی سفید دھاری ہے اس لیے اس پتھر کو لہسنیایا کیٹس آئی کہا جاتا ہے۔

لہسنیا ہندی زبان کا لفظ ہے ۔ سنسکرت میں یہ پتھر ویدور یا مانی ، ہیم ویدرویا، کیتو رتنا، ویدوراجا ار ودالکشا کے نام سے مشہور ہے ۔ اس پتھر کو Chrysoberyl بھی کہتے ہیں جوکہ یونانی زبان کے لفظ Chrysosسے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی "سفید قیمتی دھات "کے ہیں۔
اس پتھر کا مزاج گرم ہے۔ یہ پتھر جمالیاتی اعتبار سے بہت خوبصورت اور چمکدار ہے ۔ بنیادی طور پر یہ بھورے یا گدلے سبز رنگ میں پایا جاتا ہے مگر مزید کئی رنگوں میں بھی دستیاب ہے اور اس کے ہررنگ میں گلابی یا پیلا رنگ واضح جھلکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پتھر آتشی چٹانوں کے پگھلنے کے عمل سے وجود میں آتے ہیں۔ ان پتھروں کو انیسویں صدی میں اس وقت زیادہ شہرت ملی جب Prince Arthur Of Duke's Reign نے اس پتھر کی انگوٹھی اپنی منگنی میںاستعمال کی ، وہ اس علاقے کے حاکم تھے جو کہ آجکل کینیڈا کہلاتا ہے۔
اسکی طلب میں اس وقت زیادہ اضافہ ہوا جب سری لنکا کی سرزمین پر اس پتھر کی تلاش شدت اختیار کر گئی۔
خواص:
یہ ایک غیر شفاف پتھر ہے جوکہ بیریلیم الیومینیم آکسائیڈ سے بنا ہے اس کے مرکب میں آئرن اور کرومیم کی بہت قلیل مقدار بھی پائی جاتی ہے۔
اسکا کیمیائی فارمولا BeAl2O4ہے ۔ اس پتھر کے سخت پن کا موھ سکیل 8.5ہے جوکہ اس پتھر کو سخت پتھروں کی صف میں کھڑا کرتا ہے۔ یہ پتھر اتنا پائیدار ہے کہ اس اس پر رگڑیا خراش لگتا ہے مشکل ہے۔ اس پتھر کی کثافت 3.5تا3.84ہے۔
کون کون سے افراد لہسنیا پتھر پہن سکتے ہیں:
اس پھر کا پیدائشی مہینہ جون ہے اسلئے جون میں پیدا ہونے افراد اس پتھر کو پہن سکتے ہیں۔
نیز برج حمل، اسد، جوزا اور جدی والوں کے لیے بھی یہ پتھر مبارک سمجھا جاتا ہے۔ آسٹرولوجی نقطہ نظر سے ، جو شخص اپنی زندگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ یکے بعد دیگرے مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہو، اس شخص کو یہ پتھر پہننا چاہیے لیکن بعض اوقات یہ پتھر کسی فرد کو راس نہیں آتا اور اس کے لیے فائدے کی بجائے نقصانات کا باعث بن جاتا ہے۔
لہٰذا اسے چاہیے کہ پہلے اپنے آسٹرولوجر سے اس پتھر کے پہننے کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کرلے۔
لہسنیا پتھر کہاں پایا جاتا ہے:
یہ پتھر برازیل، آندھراپردیش (بھارت)، تنزانیہ، افریقی آئرلینڈ Madagascarاور امریکہ کے کچھ علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
اب تک کا سب سے بڑا لہسنیا پتھر برازیل سے دریافت ہوا ہے جس کا حجم قریباََ 1,000گرام تک ہے ۔ اسکے علاوہ تنزانیہ اور سرلنکا میں بھی اس پتھر کے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان میں یہ پتھر نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے اسے دوسرے ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔

لہسنیا پتھر کی قیمت :
اس پتھر کی قیمت اس کے وزن، رنگ پالش اور کٹ پر منحصر ہے ، نیز اس پتھر میں موجود سفید دھاری جتنی واضح اور شدید ہو گئی اتنی ہی اس کی قدر بھی زیادہ ہو گئی۔ اس پتھر کی قیمت 1000روپے قیراط تا 9000روپے فی قیراط تا 9000روپے فی قیراط ہے ۔
مزید برآں، کچھ ایسے لہسنیا پتھر بھی ہیں جو کہ بہت خاص اور نایاب ہیں، اس کی قیمت 22000روپے فی قیراط ہے۔
اصلی لہسنیا پتھر کی پہنچان اور خرید کیسے کی جائے:
اصلہ لہسنیا پتھر کو خریدنے سے پہلے اس کی جانچ پڑتال بہت ضرروی ہے لہٰذا اگلی چند سطور میںبتائی گئی باتوں پر غور فرمائیں۔
اگر اصلی لہسنیاپتھر کو اندھیرے میں رکھ دیا جائے تو یہ بلی کی آنکھوں کی طرح چمکتا ہے ۔ اگر کسی صاف کپڑے سے رگڑا جائے تو اس پتھر کی چمک مزید بڑھ جاتی ہے جبکہ نقلی پتھر کو صاف کپڑے سے رگڑنے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ پتھر قدرتی طور پر دودھیا نظر آتی ہے۔
یہ پتھر قدرے بھاری ہوتا ہے۔ ایسا پتھر ہرگز نہ خریدیں جس میں کسی قسم کی داڑیا دھندلاہٹ محسوس ہو کیونکہ ایسا پتھر آپ کو صحت اور مالیاتی مسائل سے دو چار کر سکتا ہے۔ چونکہ لہسنیا کافی مہنگا پتھر ہے اس لیے اسے سند یافتہ معروف ڈیلر سے ہی خریدیں اور اسکی رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے۔

پہننے کی ترکیب:
بدھ، جمعرات یا جمعہ کے دن سورج غروب ہونے کے دو گھنٹے بعد اس پتھر کو سونے، چاندی یا پنج دھات کی انگوٹھی میںجڑوا کر چھوٹی ، درمیانی یا انگوٹھی والی انگلی میں پہننا چاہیے۔ اس پتھر کے نتائج بہت جلد ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
اس لیے تین دن تک اس پتھر کو پہنیں اگر پتھر پہننے کے بعد آپ کو مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں تو سمجھ لیں کہ یہ پتھر آپ کو راس ہے، بصورت دیگر اس پتھر کو مت پہنیں۔ اس پتھر کے ساتھ نیلمی نیلم ، زمرد اور ڈائمنڈ نہ پہنیں جب تک کہ آپ کا آسٹرولوجر آپ کو ہدایت نہ دیں۔

لہسنیا کے فوائد:
لہسنیا پہننے سے نہ صرف آپکی کھوئی ہوئی دولت آپکو واپس مل سکتی ہے بلکہ مالیاتی حالت بھی بہتر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
یہ پتھر خطرات مول لینے کی ہمت پیدا کرتا ہے اور آپکو بہادر بناتاہے۔

یہ پتھر پہننے سے نہ صرف آپ جسمانی طور پر کسی بھی آفت سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ یہ آپکو نظر بد سے بھی بچاتا ہے۔
یہ پتھر پہننے سے انسان زندگی میں آنے والے تلخ تجربات کے درد سے خود کو محفوظ سمجھتا ہے۔

غیر صحت مندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے جو کمزروی جسم میں ہو چکی ہو اس کو دور کرنے کے لیے یہ پتھر اکسیر ثابت ہوا ہے۔
یہ پتھر انسان کو کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچانے میں شافی ہے۔
یہ پتھر ذہنی خلفشار سے بھی بچانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔
یہ پتھر یادداشت بڑھانے میں بہت قوت رکھتا ہے۔
اس پتھر کو پہننے سے انسان کے پاس خوف دلانے والے احساسات نہیں آتے ہیں۔

10۔یہ پتھر انسان میں تخلیقی صلاحیتیں بڑھانے کا پیش خیمہ بنتا ہے۔
11۔یہ پتھر انسان کو خفیہ دشمنوں سے محفوظ رکھتا ہے اور دشمن کو زیر کرتا ہے۔
12۔یہ پتھر خناق ، بلغمی امراض ، مختلف اعضا میں اینٹھن کی تکلیف، رعشہ اور فالج کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لہسنیا پتھر کی حفاظت کیسے کی جائے:
اس پتھر کو ہمیشہ نرم کپڑے میں ہلکا سا صابن یا سرف لگا کر آہستگی سے رگڑیں اور پھر سادہ پانی سے دھولیں، کلینرز سے صاف کرنے یا پتھر کو صابن یا سرف کے محلول میںبھگونے سے گریز کریں کیونکہ اس سے لہسنیا پتھر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اچانک درجہ حرارت کی تبدیلی سے بھی اس پتھر کو بچا کر رکھیں۔

Browse More Articles