Open Menu

Benefits of Moti Stone Information, Advantages, Color and Price

Moti is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Moti Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Moti

موتی پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

لفظ پرل (Pearl)فرانسیسی زبان کے لفظ Perle سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی خالص کے ہیں۔ ہندی اور سنسکرت میں اسے موکتا، عربی میںلول، اردو میںموتی اور فارسی میں مروارید کہا جاتا ہے۔

موتی(pearl)
تعارف:
لفظ پرل (Pearl)فرانسیسی زبان کے لفظ Perle سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی خالص کے ہیں۔ ہندی اور سنسکرت میں اسے موکتا، عربی میںلول، اردو میںموتی اور فارسی میں مروارید کہا جاتا ہے۔

موتی پتھر کو اکثر سمندر کی ملکہ کہا جاتا ہ۔ موتی نامیاتی ہوتے ہیں۔قدرتی موتی پتھر تقریباََ100 فیصد کیلشیم کاربونیٹ اور کونچیولین (ایک قسم کا سفید مادہ جو صدف سیپ کے پوست میں پایا جاتا ہے) ہوتے ہیں۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پتھر بہت سے حادثاتی حالات کی وجہ سے بنا کسی انسانی جسم کی مداخلت کے تشکیل پاتے ہیں کہ جب ایک خورد بینی پیراسائٹ کستورا مچھلی یا صدفیہ (دوخول والی سیپ) میں داخل ہوتا ہے اور خود میںہی پرورش پانے لگتا ہے ۔
گھونگا اس پیراسائٹ سے تنگ آکر بافتی خلیوں والی بیرونی چادر کی تھیلی بناتا ہے اور اس پیراسائٹ کو ڈھانپنے کے لیے کیلشم کاربونیٹ اور کونچیولین کی رطوبت خارج کرتا ہے، یہ عمل کئی باردہرایا جاتا ہے جس سے بالآخر موتی بن جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

قدرتی موتی کئی شکل کے ہوتے ہیں جبکہ مکمل گول شکل کے موتی نسبتاََ نایاب ترین ہوتے ہیں۔ موتی پتھر کی کئی اقسام ہیں جن میں قدرتی موتی، کشت موتی، سالٹ واٹر پرل (نمکین پانی کے موتی ) ، فریش واٹر پرل(تازہ پانی میںتشکیل پانے والے موتی) قابل ذکر ہیں۔
موتی پتھر کی ان اقسام کو ماخذ، رنگ ، شکل اور سائز کی بنا پر مزید اقسام میں بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ صدیوں سے لیکر اب تک اس پتھرکا استعمال زیورات میں بے تحاشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایلزبتھ کے پاس ایک نایاب سچا موتی جو لاکٹ میںجڑا ہوا تھا، اس موتی کا نام بھی ایلزبتھ ٹیلر تھا یہ موتی چار صدی سے زیادہ پرانا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اس پتھرکو اپنی خاص نعمتوں میں شمار کیا ہے، یہ جنت کی نعمتوں میںسے ایک ہے انکا ذکر قرآن پاک کی سورہ رحمن اور سورہ واقعہ میںملتا ہے۔
خواص:
خالص موتی پتھر کی کیمیائی ساخت 82-86% کیلشیم کاربونیٹ،10-14% کونچیولین اور 2-4% پانی پر مشتمل ہے ۔
اس کا کیمیائی فارمولا CaCO3ہے۔اس کے سخت پن کا موھ سکیل 2.5تا4.5،رفریکٹوانڈیکس 1.530تا 1.685ہے۔یہ پتھر 2.60تا2.85کثیف ہے۔
موتی پتھر کے ذخائر آسٹریلیا، جاپان ،وسطی امریکہ، خلیج فارس، منارخلیج(بھارت اور سری لنکا کے درمیان) ، مڈغاسکر، برما (میانمار)، فلپائن، جنوبی بحرالکاہل کے جزائر، جنوبی امریکہ، چین ، فرانسیسی پولینیشیا ، یورپ ، شمالی امریکہ اور جنوب مشرق ایشیا میں موجود ہیں۔
میٹھے پانی کے موتی بنیادی طور پر چین ، جاپان اور کئی امریکی ریاستوں سے حاصل کئے جا رہے ہیں۔
کن کن رنگوں میں پایا جاتا ہے:
یہ پتھر بیشمار رنگوں میں دریافت ہو چکا ہے جیسا کہ سفید ، گلابی،چاندی ، کریمی ، سبز ، بھورا، نیلا، سیاہ، پیلا، سرخ اور جامنی، ہر رنگ کے اپنے خواص ہیں مثال کے طور پر سرخی مائل موتی پتھر ذہانت کو بڑھاتا ہے ، پیلا موتی مال و دولت میں اضافہ کرتاہے۔
سفید موتی شہرت کا سبب بنتا ہے جبکہ نیلا موت خوش قسمتی لانے کا باعث سمجھا جاتا ہے۔یہ پتھر عام طور پر آٹھ شکلوں میں گول، بیضوی، لمبوتری ، منقش، دائرہ دار، اور کم گولائی والی شکل میں پایا جاتا ہے۔
موتی پتھرکی قیمت:
ایسے موتی پتھر جوکہ انتہائی نایاب ہیں کی قیمت 834تا1632امریکی ڈالر فی قیراط ہے ، قدرتی اور گول شکل والے موتی کی قیمت 245تا468امریکی ڈالر فی قیراط ہے۔
ثقافتی موتی کی قیمت 25تا 47امریکی ڈالر فی قیراط ہے۔ پاکستان اور انڈیا میں قدرتی موتی کی قیمت 40,000 روپے فی قیراط تا 53,000 روپے فی قیراط ہے ، دوم درجے کے قدرتی موتی کی قیمت 15,000روپے فی قیراط تا 23,000روپے قیراط ہے۔
موتی پتھر کی پہچان کا طریقہ :
موتی پتھر قدرتی طور خوبصورت ، تراشا ہوا اور چمکدار ہوتا ہے اسے تراشنے یا پالش کی ضرورت نہیں پڑتی، لہٰذا اصل موتی کی بجائے پالش زدہ نقلی موتی مت خریدیںہم آپ کو اصل موتی کی شناخت کے طریقے بتا رہے ہیں اگلی سطور میںملاحظہ فرمائیں۔
اس پتھر کو شیشے کے پانی بھرے گلاس میں ڈال دیں اگر پانی کے اندر رہ کر اس میں سے شعاعیں نکلنا شروع ہو جائیں تو سمجھ لیں کہ یہ پتھر اصلی ہے ۔ اصل موتی سوراخ والا اور بغیر سوراخ وال بھی ہو سکتا ہے۔ اگر اصلی موتی پتھر کو چربی ، دھواں اور بدبو والی جگہ پر رکھا جائے تو اسکا رنگ تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
اصلی پتھر کو اگر ہائیڈروکلورک ایسڈ میں ڈال دیا جائے تو یہ تیزاب میں حل ہو جاتا ہے۔ اصلی موتی نقلی کی نسبت وزن میں بھاری ہوتے ہیں۔ اصلی پتھر کی سطح مکمل طور پر ہموار نہیں ہوتی۔ اگر دو سچے موتیوں کو آپس میں آہستگی سے رگڑا جائے تو یہ عام طور پر ہلکی سی مزاحمت پیدا کرتے ہیں جبکہ نقلی موتیوں کو آپس میں رگڑنے سے کوئی مزاحمت پیدا نہیں ہوتی کیونکہ ان کی سطح بالکل ہموار ہوتی ہے۔

کون کون سے افراد موتی پتھر پہن سکتے ہیں:
یہ پتھر ماہ جون اور جولائی میںپیدا ہونے والے افراد کے لیے بہت مبارک ہے۔ یہ سرطان اطراد کا پیدائشی پتھر ہے۔ نیز برج حمل ،ثور ،جوزا، سنبلہ، میزان،عقرب اور حوت کے لیے بھی بہترین ہے ۔
اگر ایسے افراد جن کے زائچہ میں سیارہ قمر کمزور ہو، اور وہ یہ پتھر پہنیں تو بہت سی مشکلات حل ہو سکتی ہیں اور زندگی میںخوشحالی آسکتی ہے۔
پہننے کی ترکیب:
موتی پتھر ایک خالص اور سعد پتھر ہے جو کہ سیارہ قمر سے منسلک ہے ۔
یہ پتھر پہننے والے پر مثبت اور سعد اثرات مرتب کرتا ہے لیکن اگر خاص ترکیب سے پہنا جائے تو۔ اس پتھر کو چاندی کی انگوٹھی میں بروز سوموار صبح 5بجے تا 7بجے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں پہنیں ۔ پتھر 5تا 10 قیراط ہونا چاہیے (پتھر کا وزن 2رتی سے کم نہیں ہونا چاہیے)۔
پتھر چاندی کی انگوٹھی میں اس طرح جڑا ہونا چاہیے کہ جب آپ پہنیں تو یہ آپ کی جلد کو چھوئے۔ موتی پتھر بے ضرر ہے اگر کسی فرد کو یہ پتھر راس نہیں آتا تو اسے نقصان نہیں پہنچتا۔
موتی پتھر کے فوائد وا ثرات:
موتی پتھر کے پہننے والے کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
یہ پتھر جنسی طاقت بڑھاتا ہے اور ازدواجی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
یہ پتھر استعمال کرنے سے انسان میں قدرتی حسین مناظر سے محبت بڑھتی ہے۔
یہ پتھر انسان سے خوف وخطر کے جذبات زائل کرتا ہے۔

جادوٹونے او ر آفات و بلیات سے انسان کو بچائے رکھتا ہے۔
اس پتھر کے مسلسل استعمال سے ذہنی تفکرات اور پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔
یہ پتھر انسان میں محبت اور رومان کے جذبات ابھارتا ہے۔

یہ پتھر خواتین کے حسن وجمال میں اضافہ کرتا ہے اور ان میں ایک قدرتی کشش پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
اگر کسی انسان کو ڈراو¿ نے خواب آتے ہیں تو سونے سے قبل یہ پتھر اپنے تکیے کے نیچے رکھ لینا چاہیے۔

معاشی تنگی کو ختم کرتا ہے اور خوشحالی لانے کا باعث بنتا ہے۔
10۔نفرت ختم کر کے دشمنی کو دوستی میں بدلنے کا باعث بنتا ہے۔
11۔اس موتی پتھر کا استعمال دیسی دائیوں میں بکثرت کیا جاتا ہے۔

موتی پتھر کی حفاظت کیسے کی جائے:
پرل سٹون کی اصل چمک دمک کو برقرار رکھنے کے لیے اسے ہر بار استعمال کے بعد کسی ٹشو یا نرم سلک کے کپڑے سے صاف کریں خصوصاََ موسم گرم میں پسینے کے ذریعے نکلنے والی جلدکی تیزابیت موتی پتھر کی چمک کو ماند کر سکتی ہے۔
تیز دھوپ ان کے رنگ کوخراب کر سکتے ہیں اس لیے تیز دھوپ سے بچائیں۔ موتی پتھر پر باآسانی خراش لگ سکتی ہے اسلئے اس محفوظ کرنے کے لیے دوسرے جواہرات سے الگ کسی نرم کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔ غسل کرتے وقت یا گھر میں یا باغ میںکام کرتے ہوئے موتی پتھر کو نہ پہنیں۔
پرفیوم، ہیئر سپرے اور دوسری کاسمیٹکس سے بھی بچا کر رکھیں۔ موتی پتھر کو صابن کے محلول سے صاف کیا جاسکتا ہے مگر اس کے لیے بھی بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے پرل اپنی قدرتی چمک کھو چکے ہیں تو اسے کسی ماہر جیولر کے پاس لے جائیں تاکہ وہ خصوصی توجہ سے آپ کے پرلز کی چمک بحال کر سکے۔

قابل غور: ہوروسکوپ اردوڈاٹ کام کی جانب سے ہماری تجویز ہے ہے کہ جواہرات کی خریداری صرف قابل اعتماد تسلیم شدہ ڈیلر سے ہی کریں۔ جوکہ آپ کو جواہرات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کر سکے۔ نیزکسی بھی جواہر کو خریدتے وقت جوہری سے رسید ضرور وصول کریں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے۔

Browse More Articles