Open Menu

Benefits of Neelam Stone Information, Advantages, Color and Price

Neelam is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Neelam Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Neelam

نیلم پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

سفائر Sapphireیونانی زبانی کے لفظ Sappherosسے ماخوذ ہے جس کے معنی طاقت ہیں۔ اردو میں نیلم ، سنسکرت میںاِندرنیل اور عربی فارسی میںیاقوت ارزق کہا جاتا ہے۔

نیلم (Sapphire)
تعارف:
سفائر Sapphireیونانی زبانی کے لفظ Sappherosسے ماخوذ ہے جس کے معنی طاقت ہیں۔ اردو میں نیلم ، سنسکرت میںاِندرنیل اور عربی فارسی میںیاقوت ارزق کہا جاتا ہے۔ اردو میں اس کو نیلم اس لئے کہا گیا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر نیلے رنگ میںدستیاب ہوتا ہے۔

نیلم پتھر ایلومینیم آکسائید کے معدن کی ایک قسم ہے یہ بنیادی طور پر دو رنگوں نیلے اور پیلے میں پایا جاتا ہے۔یہ دیگر رنگوں میں بھی دستیاب ہے ماسوائے سرخ رنگ کے۔ سب سے زیادہ مطلوبہ رنگ خالص ترنجی نیلا ہے ۔ کچھ نیلے اور سرمئی نیلم مصنوعی روشنی میں سرخی مائل یا بنفشی سرخ رنگ کی جھلک دیتے ہیں۔
قدیم کتابوں سے پتا چلتا ہے کہ نیلم کی پانچ اقسام میں ہیں جن کے نام پارشووورت (اس سے سنہری روپہلی اور بلوریں شعاعیںنکلتی ہیں)، رنج کیتو(کسی برتن میںرکھنے سے برتن کا رنگ نیلا دکھائی دیتا ہے)، سنگ دت (بہت زیادہ چمکدار ہوتا ہے)، گورتو(سائز میں چھوٹا اور وزن میں بھاری ہوتا ہے) اور ورناڑی (سورج کے سامنے نیلے رنگ کی شعاعیں دیتا ہے) ہیں۔

(جاری ہے)

عام طور پر اس پتھر کو پالش وغیرہ کر کے اس کا استعمال زیورات میںکیا جاتا ہے۔
خواص:
نیلم کا مزاج سرد و خشک اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔نیلم پتھر ایلومینیم آکسائیڈ کی تیسری پہلی قسم Ruby پتھر ہے۔آبی چمک رکھنے والا یہ پتھر ہیرے اور Moissaniteپتھر کے بعد تیسرے نمبر پر سخت ترین پتھر ہے، اسکے سخت پن کا موح سکیل 9ہے جب کہ ہیرے کا10ہے ۔
اپنی اسی سختی کی وجہ سے یہ پتھر سائنسی آلات میںبھی استعمال کیا جاتا ہے۔نیلم پتھر کاکیمیائی فارمولا Al203ہے اس پتھر کی کثافت 3.9تا4.1تک ہے۔ اس پتھر کے پگھلنے کا درجہ 2,030تا 2,250ہے۔
کون کون سے افراد نیلم پتھر پہن سکتے ہیں:
نیلم ستارہ زحل کانگ ہے اور ستارہ زحل محنت اور محنتی لوگوں سے متعلق ہے ۔
ستارہ زحل تب تک آپ کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرتا جب تک کہ سخت محنت نہ کی جائے، جو لوگ محنت کرنا جانتے ہیں ان کے لیے یہ پتھر بہت سعد اثرات مرتب کرتا ہے۔علم نجوم کے مطابق برج ثور اوربرج جدی کے حامل افراد کے لیے یہ بہت ہی اچھا ثابت ہوتا ہے۔
برج میزان اور برج دلو کے لیے بھی مبارک پتھر ہے۔
نیلم پتھر کہاں پایا جاتا ہے:
نیلم پتھر کے ذخائر وافر مقدار میںامریکہ کی ریاست واشنگٹن میں دریافت ہوئے اسکے علاوہ یہ قیمتی پتھر افغانستان ، آسٹریلیا، برما، کمبوڈیا، چائنا، انڈیا، کینیا، ملاوی، نیپال، نائجیریا، پاکستان ، سری لنکا ، ٹھائی لینڈ اور ویٹنام میں پایا جاتا ہے۔

اصلی نیلم کی پہچان اور خرید کیسے کی جائے:
آج کل مارکیٹ میں آرٹیفیشل طریقے سے تیار کردہ نیلم پتھروں کی بہتات ہے۔لہٰذا اسکی شناخت کرنا ضروری ہے۔ماہرین جواہرات کا کہنا ہے جس نیلم کا رنگ ارغوانی ہوگا اس میںضرور ریشمی عیب ہوگا اگر اس کا رنگ سبزی مائل ہو تو اس میں دودھیا رنگ کی جھلک ضرور دکھائی دے گی۔
نیلم کو پہچاننے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ کسی چیز سے پکڑ کر اسکو صاف و شفاف پانی میں ڈال دیں اس کے رنگدار اور بے رنگ حصے نمایاں ہو جائیں گے اگر نیلم کارنگ یکساں ہیں تو پانی کا رنگ بھی ویسا ہی دکھائی دے گا۔ قدرتی نیلم پتھر میں سست کرسٹلائزیشن کے واضح آثار پائے جاتے ہیںکچھ بیرونی عناصر اس پتھر میں محفوظ رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں آسانی ہو جاتی ہے اگر آپ کو یہ عناصر نظر نہ آئیں تو سمجھ لیجئے کہ یہ ایک کانچ کا ٹکڑا ہے اور کچھ نہیں۔
ایسا نیلم جس پر کچھ رگڑیا خراشیں محسوس ہوں خریدنے سے گریز فرمائیں، اصل نیلم پر خراشیں بمشک ہی لگتی ہیں کیونکہ یہ بھی ڈائمنڈ سٹون کی طرح کا سخت پتھر ہے۔ اگر آپ نیلم پتھر خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ اچھی طرح جانچ پڑتا ل کے بعد خریدیں، بہتر ہوگا آپ یہ پتھر کسی ایسی جگہ سے خریدیں جہاں آپ کو اس کے اصل ہونے کی سندمل سکے اور یہ سند آپ کو صرف تسلیم شدہ ڈیلر ہی مہیا کر سکتے ہیں۔

نیلم پتھر کے اثرات بلحاظ رنگ:
پیلانیلم : یہ نیلم زرد رنگ سے تھوڑے براو¿ن رنگ میں پایا جاتا ہے۔ یہ پتھر دولت، خوش قسمتی اور خوشحالی لانے کا باعث ہے،ا ہداف کا حاصل کرنے میں معاون ہے ، پہننے والے کو ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کراتا ہے۔
تعلقات میں بہتری اور مضبوطی کا باعث بھی سمجھا جاتا ہے۔ گلے کے امراض، موٹاپے،ذیابیطس اور انیمیا سے نجات دلا کر راحت نصیب کرتا ہے۔
سفید نیلم: اس نیلم کی خالص توانائی ہوتی ہے، یہ آپ کی قسمت کا دروزاہ کھولنے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہوتا ہے۔
آپ کے شعور اور روحانی آگاہی کو جلا بخشتا ہے مصیبت میں ڈھال کا کام دیتا ہے۔
گلابی نیلم : یہ نیلم حقیقی گلابی رنگ سے ارغوانی گلابی رنگ میں پایا جاتا ہے۔ گلابی نیلم ان کرسٹلز میں سے ایک ہے جو غیر مشروط محبت میں شفا کا کام دیتا ہے ، اور ذہنی ، جسمانی اور روحانی طور پر بہت پرسکون اثرات مرتب کرتا ہے۔
حال اور ماضی میں سہے جانے والے جذباتی درد سے راحت کے لیے شفایابی پتھر ہے۔
سبز نیلم :یہ نیلم زردی مائل سبز رنگ سے سیاہی مائل سبز رنگ میں پایا جاتا ہے۔ سبز نیلم کی بصارت کو بہتر بناتا ہے، آنکھوں میں موتیا کو دور کرتا ہے ، ذہنی تناو¿ کو کم کرنے کا باعث ہے۔
قریب نظری، بعید نظری کو صحیح کرتا ہے اور آنکھوں کے دوسرے امراض کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ نیلم وفادار اور ایماندار دوستوں اور رشتہ داروں کی توجہ آپ کی جانب مبذول کرواتا ہے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرواتا ہے کہ آپ /کاشریک حیات ہر فعل و عمل میں آپ کے ساتھ ایماندار رہے گی یا رہے گا۔

سیلون یا رائل نیلم :یہ نیلم آپ کے ستارے سے منفی توانائیوں کو ختم کرنے میں مددگار ہے ۔یہ پتھر آپ کو اپنے خیالات، احساسات اور افعال کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور دماغی امراض کم دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

سیاہ نیلم : یہ نیلم مکمل طور پر سیاہ نہیں ہوتا بلکہ اس میں تھوڑی نیلے رنگ کی آمیزش پائی جاتی ہے یعنی اس کا رنگ آبی سیاہ رنگ ہوتا ہے۔ مراقبے، پسندیدہ جاب حاصل کرنے ، انٹرویو میں کامیاب ہونے اور گفتگو کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں معاون ہے۔
یہ پتھر نا صرف آپ پر زندگی کے مقصد کو واضح کرنے میں مدددیتا ہے بلکہ زندگی کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بلیو (نیلا) نیلم:
بلیو نیلم بے رنگ سے گہرے نیلے رنگ میں پایا جاتا ہے۔ کچھ نیلم کو حرارتی مراحل سے گزارا جاتا ہے تاکہ ان کا رنگ مزیدگہرا ہوسکے لیکن اس عمل سے ان کی شفایاب خصوصیات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
یہ نیلم روحانی علاج میں مددگار ہے۔ نیز ذہنی سکون اور زندگی میں خوشیاں لانے کا باعث بھی سمجھا جاتا ہے۔
پہننے کی ترکیب:
نیلم پانچ، سات ، نو، بارہ رتی یا زیادہ وزن کا ہونا چاہیے۔ اس کو پنج دھات، سونے یا پھر لوہے کی انگوٹھی میں جڑوا کر پہنیں،(چاندی کی انگوٹھی میں جڑوا کر پہننے سے پہلے آدھے گھنے کے لیے دودھ یا شہد میں بھگو دیں تاکہ یہ پتھر ایکٹیویٹ ہو سکے۔
زحل سست ستارہ ہے جس کی وجہ سے اس پتھر کا اثر کئی دنوں تک ظاہر نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ پتھر چوبیس گھنٹے میں بھی اثر کرنا شروع کر دیتا ہے، اگر آپ کو اس پتھر کو پہن کر برے خواب آئیں یا بیمار پڑجائیں تو سمجھ لیجئے کہ یہ پتھر آپ کو راس نہیں ہے۔
ٹوٹا ہوایا ناقص نیلم پہننے سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ اس پتھر کے ساتھ موتی ، یاقوت سرخ یا مرجان پتھر نہ، پہنیں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
نیلم پتھر کے فوائد:
اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ہے ہر چیز کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرورہوتا ہے اور کسی بھی چیز کا فائدہ اٹھانے کے لیے تدبیر کرنا ضروری ہے۔
نیلم پتھر حکمت و دانائی کی علامت مانا جاتا ہے۔اس کے بہت سے فوائد ہیں لیکن محنت و مشقت کرنا بھی شرط ہے ورنہ مندرجہ ذیل فوائد حاصل نہ ہو پائیں گے۔
دولت و قسمت کا چمکانے میں اس پتھر کی بہت اہمیت ہے۔
اعصاب کو پر سکون کرنے اور دماغی قوت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
اگر کسی کا دل کمزور ہو ار وہ انسان کوئی بڑا حادثہ یا خبربرداشت نہ کر سکتا ہو تو اسے نیلم پتھر پہننا چاہیے ۔
اس پتھر کی وجہ سے نقصانات میںکمی واقع ہوتی ہے۔

نیلم پتھر کبھی بھی مفلسی اور غریبی نہیں آنے دیتا ہے۔
اگر کوئی کام بار بار بگڑ رہا ہو تو نیلم پتھر سے ضرور پہنیں ، بگڑے کا م بن جائیں گے۔
نیلم کے کشتہ کا استعمال اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اس کا استعمال نسوانی ایام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

اس پتھر کے استعمال سے موکل تابع رہتا ہے۔
یہ پتھر آپکی رحمدلی، ایمانداری، وفاداری، برداشت ، عزم اور پر اعتمادی کو بڑھاتا ہے۔
10۔بیمار انسان کو صحت یاب کرنے، گلے کے امراض ٹھیک کرنے ، درد شقیقہ یا کسی جان لیوا بیماری مثلاََ ہارٹ اٹیک، دماغی بیماری ، کینسر وغیرہ میں سکون کا باعث ہے۔

نیلم کی حفاظت کیسے کی جائے:
نیلم پتھر مہنگے جواہرات میں سے ایک ہے اس کی قیمت تقریباََ 7000 روپے فی قیراط سے شروع ہوتی ہے۔ اس لیے اس کی صفائی و حفاظت بھی ضروری ہے۔ نیلم پتھر کو صاف کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ اس پتھر کو صابن یا سرف والے گرم پانی میں بیس سے پچیس منٹ کے لیے ڈبو دیں اور پھر نرم برش سے رگڑ کر کاٹن کے خشک کپڑے سے صاف کر لیں، نیلم پتھر بالکل نیا ہو جائے گا۔
اس پتھر کو دوسرے جواہرات سے الگ رکھیں کیونکہ یہ بہت سخت پتھر ہے اور آپ کے دوسرے جواہرات پر خراشیں ڈال سکتا ہے اور اگر آپ کے جواہرات میں دائمنڈ بھی موجود ہے تو یہ نیلم پتھر پر رگڑیا خراش ڈال سکتا ہے۔

Browse More Articles