Open Menu

Benefits of Zamurd Stone Information, Advantages, Color and Price

Zamurd is a popular gemstone. Scroll down to explore detailed information about Zamurd Stone in Urdu like its occurrence, price, color, composition compatibility, and benefits on the personality of the owner.

Zamurd

زمرد پتھر کے بارے میں تفصیلی معلومات، فوائد، رنگ، قیمت اور کن افراد کیلئے مفید ہے۔ جانئیے

لفظ Emarlad فرانسیسی زبان کے پرانے لفظ Esmeraudeاور لاطینی زبان کے لفظ Smaradgosسے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی ''سبز پتھر "ہیں

زمرد (Emerald)
تعارف و تاریخ:
لفظ Emarlad فرانسیسی زبان کے پرانے لفظ Esmeraudeاور لاطینی زبان کے لفظ Smaradgosسے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی ''سبز پتھر "ہیں۔ایک انڈین داستان گوکے مطابق Emeraldپتھر کا سب سے پہلے سنسکرت زبان کے لفظ "Marakata" میں ترجمہ کیا گیا جس کے معنی بڑھتا ہوا سبز رنگ کے ہیں۔

اس پتھر کا استعمال قریباََ 6ہزار سال سے کیا جا رہا ہے ۔4000قبل مسیح میںعراق کے شہر بے بی لون کے رہنے والے لوگ اس پتھر کو عباد کے لیے بھی استعمال کرتے تھے اور یہی لوگ اس پتھر کو بازار میںفروخت کے واسطے بھی لائے۔ مصر کے علاقوں سے اس پتھرکو ہزاروں سال سے نکالا جارہا ہے اور قریب تر امکان بھی یہی ہے کہ اس پتھرکی پہلی دریاف بھی مصر میںہی ہوئی ہے۔
زمرد پتھرہیرا، روبی اور نیلم پتھر کے بعد چوتھا قیمتی ترین پتھر مانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

زمرد مرکری سیارے کا مقدس پتھر ہے جسے ایک طویل عرصہ تک امید کی علامت سمجھا گیا ہے ۔ یہ محبت و پیار کی حفاظت کا پتھر ہے۔ یہ پتھر اصل میںسبز رنگ میں ہی پایا جاتا ہے۔


خواص:
زمرد خوبصورت ترین اور قیمتی جواہرات میں سے ایک ہے یہ معدنی زبرجد ایک قسم ہے۔زبرجد میں کرو میم Chromium اور وینیڈیمVanadium کی قلیل مقدار میںموجود گی کی وجہ سے ہی پتھر منفرد اور عمدہ سبزرنگ میں پایا جاتا ہے ۔
اسکا کیمیائی فارمولا Be3Al2(SiO3)6ہے اور فارمولا ماس 573.50ہے۔ یہ پتھر سخت ترین پتھروں میں سے ایک ہے جس کے سخت پن کاموھ سکیل 7.5تا8ہے۔ زمرد پتھر کی کثافت قریباََ 2.76فیصد ہے۔کون کون سے افراد زمرد پتھر پہن سکتے ہیں:یہ پتھرمئی کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کا پیدائشی پتھر ہے اسکے ساتھ ہی ثور، سرطان اور حوت والے افراد بھی اس پتھر کو پہن کر کثیر فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

زمرد پتھر کہاں پایا جاتا ہے:
سبز جھیل کے شفاف پانی کی رنگ رکھنے والے اس زمرد پتھر کا سب سے وزنی پتھر جس کا وزن 171.6 گرام ہے کولمبیا کے ایک علاقے کی کان سے 1967 کو دریافت ہو اہے۔ یہ بہت ہی نایاب پتھر ہے اس پتھر کی کانیں کولمبیاء، برازیل ، افغانستان اور زیمبیاءمیں پائی جاتی ہیں۔
یہ پتھر سر زمین مصر سے قریباََ 1500سال قبل مسیح سے نکالا جا رہا ہے اور انڈیا اور آسٹریلیا سے چودھویں صدی عیسوی سے۔ اس وقت کولمبیا دنیا کی ضرورت کا 50سے 95فیصد زمرد پتھر پیدا کر رہا ہے اور زیمبیا اس پتھر کے ذخائر رکھنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
اس کے علاوہ بیشتر ممالک جیسا کہ اٹلی، بلغاریہ، کینیڈا، چائنا ، فرانس ،جرمنی ، صومالیہ اور امریکہ میں بھی اس پتھر کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پاکستان میںسوات کے علاقے سے ملنے والا زمرد پتھر دنیا کا شفاف ترین پتھر مانا جاتا ہے۔

اصلی زمرد کی پہچان اور خرید کیسے کی جائے:
آج کل نقلی زمرد پتھر اس عمدگی سے تیار کیے جا رہے ہیں کہ انکی چمک دمک نے اصلی زمرد پتھروں کو بھی ماند کر دیا ہے۔ اصلی زمرد پتھر قدرے سخت ہوتا ہے، اس کی اندرونی ساخت قدرتی طور پر نا مکمل ہوتی ہے اس لیے یہ مکمل طور پر واضح نہیںہوتا، اگر آپ اس پتھر کو قریب سے مکبر کے ذریعے دیکھیں تو آپ کو اس میں بے ترتیب پیٹرن یا دراڑیں، چھوٹی گہری لکیریں(خصوصاََ پچھلی طرف) یا کرسٹل وغیرہ دکھائی دیں گے، واضح ترین زمرد میں یہ خصوصیات کم پائی جاتی ہیں ،تراشنے کے بعد کنارے کافی عمدہ دکھائی دیتے ہیں۔
جبکہ اصلی کے برعکس نقلی زمرد (جوکہ عام کانچ یا کسی نرم معدنیات سے بنے ہوتے ہیں) قیمت میںبہت کم ہوتے ہیں دیکھنے پر بہت بہترین اور صاف نظر آتے ہیں، کنارے اتنی عمدگی سے تراشے ہوئے معلوم نہیں ہوتے ہیں۔ اصلی زمرد پتھر کی شناخت کا طریقہ یہ بھی ہے کہ اسے لیب میں بھیج دیا جائے جہاں سے الٹراوائلٹ شعاعوں کی روشنی کے لیمپ کے ذریعے دیکھا جائے، اگر زمرد پتھر نے اپنا رنگ نہ بدلا تو یہ اس پتھرکے اصلی ہونے کی علامت ہے ، لیکن اس طریقہ میںکافی وقت درکار ہوتا ہے۔
اصلی زمرد کی خرید کے لیے قابل اعتماد ڈیلر سے رجوع کریں۔
پہننے کی ترکیب:
بدھ یا جمعرات کے دن سورج طلوع ہوتے وقت پاک صاف ہو کر پانچ یا چھ قیراط کا پتھر (2قیراط کا بھی پہنا جا سکتا ہے مگر اس سے کم کا نہیں) سونے یا چاندی کی انگوٹھی میںجڑوا کر اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میںپہنیں، اس ترکیب سے پہننے پر بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، اگر پہننے سے پہلے کچھ صدقہ دے دیا جائے تو سونے پر سہاگہ والی بات ہو گئی۔

زمرد پتھر کے فوائد و اثرات:
یہ پتھر جوش و جذبہ پیدا کرنے کے لیے کمال اہمیت کاحامل ہے۔
رومانوی طور پر دوسروں کو آپکی جانب مائل کرتا ہے۔
نئی جاب اور کاربار کے راستے کھولتا ہے اور تنگی نہیں آنے دیتا ہے۔

یہ پتھر خود اعتمادی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے، خصوصاََ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں۔
یہ پتھر انسان کے خیالات اور فلسفیانہ سوچوں پر حاوی رہتا ہے۔
یاد داشت کو تیز کرتا ہے اور زبان میں اثر پیدا کرتا ہے۔

ذہنی استعدا کو بڑھانے کے لیے خاص چیز ہے۔
کاروبار میں ترقی لانے کا باعث بنتا ہے اور اسکے ساتھ ہی قانونی معاملات کو آپکے حق میںکرتا ہے۔
غم و غصہ دور کر کے طبیعت میں تازگی پیدا کرتا ہے۔

10۔بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
11۔یہ پتھرجسم کی پتھری کے لیے تریاق ثابت ہوتا ہے۔
12۔ شوگر کو ختم کرتا ہے اور مثانے کو قوت دیتا ہے۔
13۔یہ پتھر جادو، بیماری ، سائے اور بری نظر سے بچاتا ہے۔

14۔یہ پتھر مصیبتوں کو ٹال دیتا ہے اور تقریری صلاحیتوں کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔
15۔شادی اور شادی کی سالگرہ پر اس پتھر کا تحفہ دینا پائیداری اور حقیقی محبت سے آشنا کرتا ہے۔
اس پتھر کی حفاظت کس طرح کی جائے:
زمرد پتھر بہت ہی نایاب اور قیمتی پتھر ہے اور بڑی ہی مشکل سے خالص حالت میںملتا ہے اگر آپ کے پاس اصل زمرد پتھر موجود ہے تو پھر آپکو ا س کی حفاظت اور اسکی چمک دمک کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔
اسلئے اس پتھر کو گرم پانی ،سرف وغیرہ سے چھوٹے نرم برش کے ساتھ صاف کریں اوریہ اگر آپکے زیورات میںلگا ہوا ہو تو پھر اسے اپنے جوہری کے پاس لیکر جائیں اور اپنی نگرانی میں اس سے پالش کروائیں اور اپنے زیورات کی چمک کے ساتھ ساتھ زمرد پتھر کی چمک بھی بڑھوائیں۔

قابل غور:
آسٹرلوجیکل نقطہ نظر کے مطابق، اگر زمرد پتھر کو پہننے والا اپنی پاکدامنی کھو بیٹھے تو پتھر دوٹکڑے ہو جاتا ہے یا اس میں شگاف پڑ جاتا ہے ، اس پتھر کا زیورات سے نکل کر گرجانا یا گم ہو جانا ہمیشہ بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے، ایسی صورت میںکثرت سے صدقہ خیرات اور استعفار کا ورد کریں۔

Browse More Articles