Open Menu

Khawab Main Ababeel Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Ababeel Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Ababeel Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Ababeel Dekhna

خواب میں ابابیل دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ جس سے جدا تھا ۔ پر انس (انس :محبت )حاصل کرے گا اور اس کے مقام میں قرار پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل کو مارا یا ہاتھ سے گر یاہے تو دلیل ہے کہ جس سے محبت رکھتا ہے اس سے جدائی ڈھونڈے گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابیل کا خواب میں دیکھنا مالدار(مالدار باخر و :دولت مند اور عقل مند )اورباخر دشخص ہے ۔ اور اگر ابابیل مادہ کو دیکھے تو عورت خرد مند تو انگر (تو انگر :دولت مند )ہے ۔
او ر اگر دیکھے کہ ابابیل اس سے اڑگیا ہے تو دلیل ہے کہ مردسے دولت جدا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس کے ہاتھ سے مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست مرے گا اور اندوہ و غم دیکھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے ابابیل کو پکڑا ہے تو اس امر کی دلیل ہیکہ وہ غموں سے نجات پائے گا اور خوف او ر دہشت سے امن میں ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation