Open Menu

Khawab Main Babar Shair Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Babar Shair Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Babar Shair Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Babar Shair Dekhna

خواب میں ببرشیر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر ایک درندہ جانور شیر کا دشمن ہے اور اس کوخواب میں دیکھنا قوی اور دلیر دشمن ہے۔ لیکن کریم اور مہربان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ببرکے ساتھ لڑائی کرکے اس کو مغلوب کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔

(جاری ہے)

اوراگر اس سے مغلوب ہو گیا تو دشمن اس پر فتح پائے گا اور دیکھے کہ ببر اس سے ڈر کر بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر کی ہڈیاں اور بال اور چمڑا خواب میں دیکھنا مال اور منفعت ہے جو دیکھے ہوئے کے قدر کے مطابق اس کو دشمن سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ببر پر بیٹھا ہے اور وہ اس کامطیع (مطیع ہے:فرمانبردار ہے) ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس کا تابعدار ہو گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation