Open Menu

Khawab Main Billi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Billi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Billi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Billi Dekhna

خواب میں بلی دیکھنا

حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلی فسادی چور ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ معلوم بلی اس کے گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے کہ معرف چور اس کے گھر آئے گا۔ اور اگر نامعلوم بلی دیکھے تو نامعلوم چور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر سے کوئی چیز کھا گئی ہے یا لے گئی ہے۔
دلیل ہے کہ چور اس کے گھر سے کوئی چیز لے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلی کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ چور کو مارے گا اور مغلوب کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بلی کا گوشت کھایا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر چور کا مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلی کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور بلی نے اس کوخراش لگائی ہے۔دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر بلی کو مغلوب کیا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ اور اگر بلی نے اس کو کاٹا ۔

دلیل ہے کہ اس کی بیماری دراز ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بلی تاویل میں خادم ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص بلی کو خواب میں صبح کے پہلے حصے میں دیکھے گا۔ وہ چھ روز تک بیمار رہے گا۔ اور اگر غلام خواب میں دیکھے کہ اس نے بلی کا دودھ دوھ کر پیا ہے۔
دلیل ہے کہ آزاد ہو گا۔ اور جس گھر سے وہ آزادی پائے گا کسی عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر ذاد دیکھے کہ اس نے بلی کا دودھ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سے لڑائی ہو گی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بلی سات وجہ پر ہے۔ (۱)چور (۲)چغل خور(۳)نوکر(۴)بیماری(۵)مہربان عورت(۶)حاسد(۷)لڑائی اور جھگڑا۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation