Open Menu

Khawab Main Daig Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Daig Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Daig Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Daig Dekhna

خواب میں دیگ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نئی دیگ عورت ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دیگ گھر کا مالک ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس دیگ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس نے آگ پر رکھی ہے اور کوئی چیز کھانے کی پکائی ہے ۔
دلیل ہے کہ کسی باعث اس کو بادشاہ سے خیر ومنفعت دیا ہے اور اس نے آگ پر رکھی ہے اور کوئی چیز کھانے کی پکائی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی باعث اس کو بادشاہ سے خیر و منفعت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تانبے یا پتھر کی دیگ ہے ۔ دلیل ہے کہ دیگ کی قدر و قیمت کے مطابق فائدہ پائے گا ۔
اور اگر دیگ مٹی کی ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کے باعث اس کو گھر کے سردار سے فائدہ پہنچے گا ۔اور اگر دیکھے کہ دیگ آگ پر رکھی ہے اور اس پر کھانا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ کسی کو ایسا کام بتائے گا کہ جس سے اس کو نفرت ہو گی ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دیگ خواب میں گھر کا مالک یا مالکہ ہے اور اگر دیکھے کہ دیگ میں گوشت یا کوئی کھانے کی چیز ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو چاول کھانے کو ملیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دیگ ٹوٹی ہے ۔دلیل ہے کہ گھر کی بیگم اور مالک دونوں مریں گے حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیگ کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)گھر کی مالک (۲)گھر کی بیگم(۳)رئیس(۴)خادم(۵) کاموں کا ذمہ دار۔

Browse More Islamic Dream Interpretation