Open Menu

Khawab Main Dekhna Ky Aag Ny Ap Ko Nhe Jalaya - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Dekhna Ky Aag Ny Ap Ko Nhe Jalaya can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Dekhna Ky Aag Ny Ap Ko Nhe Jalaya in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Dekhna Ky Aag Ny Ap Ko Nhe Jalaya

خواب میں دیکھنا کے آگ نے آپ کو نہیں جلایا

اگر خواب میں دیکھے کہ آگ نے اس کو جلایا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ کراہت (کراہت سے :تکلیف سے ) کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر آگ کو بھڑکتا ہے تو دلیل ہے کہ تپ سے بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا جسم جلا دیا ہے ، دلیل سے کہ جلن کے مطابق اس کو رنج و نقصان پہنچے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ ا س کے گھر میں آگ لگ پڑی ہے اور اس کے سارے جسم کو جلا دیا ہے اور بھڑکتی ہے اور اس کے دل میں اس سے خوف اور دہشت (دہشت : ڈر ، خوف ) نہیں آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو محنت اور مصیبت کے سبب بیماری اور ضعف ( ضعف : کمز وری)آئے گا۔
جیسے سردی ، طاعون ، آبلہ اور سرخہ وغیرہ ۔ اور اگر دیکھے کہ آگ کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حرم ملے گا۔ اور دیکھے کہ آگ دھوئیں دار ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام محنت اور رنج سے ملے گا اور بہت ساجھگڑا دیکھے گا ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ اس کو آگ سے گرمی اور تپش پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی غیبت ( غینت :چغلی ) کرتا ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب میں آگ کے شعلیلوگوں پر ڈالتا ہے کہ لوگوں عداوت اور دشمنی ڈالے گا اور اگر سوداگر خواب میں دیکھے کہ اس کی دکان اور سامان کو آگ لگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا سامان برباد ہو گا یا اس درم کی چیز تین درم میں فروخت کرے گا اور کسی پر شفقت(شفقت: مہربانی ) نہ کرے گا۔
اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں آگ لگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ آدمی جنگ اور فتنہ اور بادشاہ کے ظلم میں گرفتار ہو گا اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا کپڑا جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنوں کے ساتھ لڑے گا اور مال کے سبب سے غم ناک ہو گا اگر کوئی بڑی آگ زمین پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس علاقے پر جنگ اور فتنہ ہو گا اور اگر کوئی جلی ہوئی چیز دیکھے تو دلیل ہے کہ عورتوں کی وجہ سے کسی کے ساتھ لڑے گا۔
اگر دیکھے کہ کسی شہر یا محل یا سرائے میں آگ لگی ہے اور سب کچھ جلا دیا ہے اور آگ شعلہ مارتی ہے اور آواز خوفناک دیتی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں کارزار ( کارزار : لڑائی ، جنگ) یا سخت بیماری پڑے گی ۔ اگر دیکھے کہ آگ نے کچھ چیزیں جلا دی ہیں اور کچھ چوڑ دی ہیں اور خوف ناک آواز نہیں دیتی ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس موضع میں لڑائی ہو گی اوراگر شعلے روشن نہیں ہیں تو سخت بیماری پڑے گی اور اگر آگ دھوئیں کے ساتھ دیکھے ۔
تو دلیل ہے کہ اپنے کاموں میں ڈر اور دہشت دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ آگ آسمان سے گری اور اس نے شہر یا محضلہ ے اسرائے کو جلا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر یا جگہ پر بلا اور فتنہ پڑے گا اور اگر دیکھے کہ خوفناک آواز تھی اور آگ شعلے مارتی تھی ۔
لیکن جس جگہ پڑی ہے شعلے نہیں مارے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ زبانی جھگڑا اور فساد ہوگا۔ اگر دیکھے کہ زمین کے نیچے سے خوف ناک آگ بکلی ہے اور آسمان کی طرف گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ خدا تعالیٰ کے پیاروں کے ساتھ اس آگ کی طاقت کے مطابق جھوٹ اور بہتان کے ساتھ لڑائی لڑیں گے اور اگر دیکھے کہ آگ ( بے تحاشا: بے دھڑک ) بے تحاشہ جگہ بجگہ جاتی ہے اور وہ آگ کچھ تکلیف نہیں دیتی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب فائدہ حاصل کرے گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہوگا۔
حضرت اثعث رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ آسما ن سے بارش کی طرح برستی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ پر بادشاہوں کی طرف سے خونریزی ( خونریزی : جنگ لڑائی وغیرہ ) اور بلاآئے گی اوراگردیکھے کہ آسمان سے آگ آئی اور اس کے کھانے کی چیزوں کو جلا دیا تو دلیل ہے کہ اس کی عبا دت حق تعالیٰ کے نزدیک قبول ہوئی ہے ۔
فرمان حق تعا لیٰ ہے: بقربان یا کلہ النار ( قربانی کہ اس کو آ گ کھائے گی) اگر دیکھے کہ آسمان سے آگ آرہی ہے اور کسی چیز کو نہیں جاتی ہے تو یہ دلیل حق تعالیٰ کے خوف کی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ عناب النار التی کنتم بھا تکنبون ( آگ کا عذاب جس کو تم جھٹلاتے تھے اور اس کو بادشاہ سے خو ف ہوگا اور اگر دیکھے کہ بڑی آگ سے سرے پر بیٹھے ہوئے گرم ہو رہا تھا تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک بزرگ بادشاہ کے نزدیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز آگ پر پکار رہا تھا تو دلیل ہے کہ دین اور دنیا کا شغل تمام ہو گا۔
اگر دیکھے کہ آگ زمین پر اتری اور زمین کی سبزی کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خدا نخواستہ نا گہانی موت بہت آئے گی اور اگر دیکھے کہ ایک بڑی آگ نے قبہ (قبہ : گنبد وغیرہ) یا منارہ کو جلا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ کا بادشاہ مرے گا۔
بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ آگ زمین سے نکل کر روشن ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ خزانہ ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ کے ٹکڑے کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ یتیموں کا ما ل کھاتا ہے ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ النین یا کلون اموال الیتمی ظلما انمایا کلون فی بطو نھم نارا و سیصلون سعیرا ( جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے بھرتے ہیں وہ اپنے پٹیو ں میں آگ کھاتے ہیں اور وہ جلدی دوزخ میں جائیں گے) اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے آگ نکلتی ہے تو اس امر کی دلیل ہیکہ جھوٹی بات اور بہتان ( بہتان : جھوٹا الزام ، تہمت و غیرہ ) لگاتا ہے اور اگر دیکھے کہ ہر جگہ آگ جلتی ہے تو دلیل ہے کہ رعیت اوربادشاہی لوگوں میں ایلچی کاکام کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پہلو میں آگ روشن ہے اور کوئی نقصان نہیں کرتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیکی پہنچے گی ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے ۔افراء یتم النار التی تورون ( کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے کہ جس کو تم روشن کرتے ہو) اگر دیکھے کہ بڑی آگ لکڑیوں کو جلاتی ہے تو فتنہ ( فتنہ : فساد ، لڑائی وغیرہ ) اور جنگ پر دلیل ہے ۔فرمان حق تعا لیٰ ہے ۔ کلما او قدونارا للحرب ( جب وہ لڑائی کے لئے آگ بھڑکاتے ہیں ) اگر خواب میں دیکھے کہ آگ لوگوں کو جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمنوں پر فتح ہو گی اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کو جلا دیا اور اس میں روشنی نہ تھی تو دلیل ہے کہ مرض سرسام سے بیمار ہو گا اور اگر اس آگ میں نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے خویشوں اور فرزند وں میں سے کسی کے یہاں بچہ آئے گاکہ لو گ اس کی تعریف کریں گے اور اس نور آتش کے برابر بزرگی اور مال پائے گا اور اگر رزمگاہ ( رزمگاہ : مید ان جنگ ) میں آگ دیکھے تو یہ سخت بیماریوں کی دلیل ہے جیسے آبلہ ، طاعون ، سرسام مرگ باگہانی وغیرہ ۔
خدا نخواستہ اگر آگ کو دھوئیں کے ساتھ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے ڈر اور خوف ہو گا ۔ اور اگر آگ کو بازار میں دیکھے تو یہ بازار والوں کی بے دینی کی دلیل ہے کہ بازار والے تجارت میں انصاف نہیں کرتے ہیں اور خریدی ہوئی چیزوں میں جھوٹ بولتے ہیں اور اگر کسی ملک میں آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بادشاہ کے ساتھ لڑتے ہیں اور اس سے رعایا پر ظلم ہوتا ہے ۔
اگر نا معلوم مہینے میں آگ دیکھے تو نے دینی کی دلیل ہے اور اگر کسی کے کپڑوں کو آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس پر مصیبت اور دہشت ( دہشت : خوف ، ڈر ) اور خوف پڑے گا۔ اور اپنے آپ کو آگ پر کھڑا ہوا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation