Open Menu

Khawab Main Eent Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Eent Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Eent Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Eent Dekhna

خواب میں اینٹ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اینٹ مال جمع اور اکٹھا کیا ہوا ہے ۔ چنانچہ ہر ایک اینٹ کے عوض ہزار درہم مقرر کرتے ہیں ۔اگر دیکھے کہ اس سے بہت سی اینٹیں جمع کی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا بہت سا مال جمع ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں سے اینٹ تراشی ہے ۔ دلیل ہے کہ دیور کے مالک کا مال لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اینٹ کو پارہ پارہ کر کے پرا گندہ کر دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کو پرا گندہ اور تلف کرے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پختہ اینٹ خواب میں بری ہے ۔ کیونکہ اس کو آگ پہنچی ہوئی ہے اس وجہ سے غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ خشم گرفتن(غصہ ہونا): حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی پر غصہ دنیا کے لئے کیا ہے ۔
دلیل ہے کہ دین کے کام کو خوار اور ذلیل جانے گا اور دنیا پر مغرور ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس پر ماں اور باپ نے غصہ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اونچی جگہ سے گرے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و من یحلل علیہ غضبی فقد ھوی(اور جس پر میرا غصہ نازل ہوتا ہے وہ گرتا ہے)

Browse More Islamic Dream Interpretation