Open Menu

Khawab Main Gala Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Gala Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Gala Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Gala Dekhna

خواب میں گلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا گلا سلامت ہے اور کچھ دکھ اس کو نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ امانت اور قرض ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رنج اور آفت اس کے گلے میں ظاہر ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
اور اگر اپنے گلے کو فراخ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی اور گلا تنگ دیکھنا اس کے خلاف ہے۔ اور اگر اپنا گلا درست اور قویٰ دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانتوں کو اچھی طرح نگاہ میں رکھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ کاٹنے والا اس پر ظلم کرے گا۔ یا اس کے دین میں طعنہ کرے گا۔ اور جس جانور کا ذبح کرنا روا نہیں ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے اس کا گلا کاٹا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرد پر دلیل ہے جو اس جانور سے نسبت رکھتا ہے۔

کہ لوگ اس پر ظلم کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر کام مشکل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جانور کا گلا ضرورت کے لیے کاٹا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ اگر اس کا گوشت حلال ہے تو مال حلال پر دلیل ہے اور اگر حرام ہے تو مال حرام پر دلیل ہے کہ وہ حاصل کرے گا۔
اور دیکھے کہ اس نے کسی آدمی کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر ظلم کرے گا یا اس کے دین میں طعنہ لگائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کا گلا دبایا ہے اور گھونٹ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب شرف اور بزرگی سے معزول ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا آدمی کی آمدنی پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلا گھوٹنا مغلوب شخص کی تنگی عیش پر دلیل ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation