Open Menu

Khawab Main Ghar Ka Aastana Buland Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Ghar Ka Aastana Buland Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Ghar Ka Aastana Buland Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Ghar Ka Aastana Buland Dekhna

خواب میں گھر کا آستانہ بلند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بلند ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت اور مرتبے کی بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ گرگیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مرتبے سے گرے گا اور لوگوں میں ذلیل ہو گا اور اگردیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بارش کی طر ح صاف پانی گراتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت پائے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانہ سے سانپ اور بچھو گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے یا حاکم سے اس کو رنج پہنچے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھر کا آستانہ اس پر گرا ہے اور وہ خود اس کے نیچے پھنس گیا ہے تو اس کی ہلاکت کے خوف سے دلیل ہے ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے۔ فخر علیھم السقف من فو قھم (ان پر ان کے اوپر سے چھت گر پڑی ) اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ کئی طرح کے رنگوں سے منقش ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ زینت اور آرائش کے ساتھ دنیا میں اپنی زندگی بسر کرے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation