Open Menu

Khawab Main Gidh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Gidh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Gidh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Gidh Dekhna

خواب میں گدھ دیکھنا

کرگس۔ گدھ۔ مردار خور جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ گدھ پرندوں کا سردار ہے اور قوی اور تیز بیں اور پرندوں میں سے دراز عمر ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی سے منفعت اور بزرگی پائے گا اور بادشاہ سے مال اور درخواست حاصل کرے گا۔
اور اگر اس کے پاس ہڈی یا گدھ کا بھنا ہوا گوشت ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو گدھ نے پکڑا ہے اور ہوا میں آسمان کے نزدیک لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا اور بہت سا مال اور نعمت حاصل کر ے گا۔
لیکن اس کے دین میں فساد ہو گا۔ کیونکہ گدھ کے ساتھ آسمان پر جا کر مرا نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھ نے اس کو ہوا سے گرایا ہے یا اس کے نیچے سے خود گرا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی سے گرے گا اور اس کا کام خراب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھ اس کو آسمان پر لے گیا ہے اور اس جگہ مقیم ہوا ہے دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔

اور ہیں مرے گا۔ اور اگر پھر واپس زمین پر آیا ہے تو بادشاہ سے بزرگی پائے گا یا بادشاہ کے اہل سے یا اپنے خویشوں سے بزرگی پائے گا۔ اور بغیر پنجے کے گدھ خواب میں فرشتی کا دیکھنا ہے۔ کیونکہ فرشتے عاملین عرش گدھ کی صورت پر ہیں۔
اور اگر دیکھے کہ گدھ اس کے سر کے اوپر سے شکار کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب سودا گردی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گدھ کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑے آدمی کے ساتھ جنگ کرے گا۔ اور اس کی پر غالب آئے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دشمن اس کو مغلوم کرے گا۔
اور اگر خواب میں گدھ کا بچہ دیکھے۔ اگر عورت رکھتا ہے تو اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ ورنہ دولت مند کنواری لڑکی سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر گدھ بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوچہ میں گدھ اترا ہے۔
دلیل ہے کہ وہاں بادشاہ اترے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوچہ میں گدھ مارا ہے۔ دلیل ہے کہاس ملک کا بادشاہ معزول یا ہلاک ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گدھ کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)بزرگی(۲)حکم(۳)ریاست(۴)ثناء(۵)مرتبہ(۶)امر اور نہی کرنا

Browse More Islamic Dream Interpretation