Open Menu

Khawab Main Haath Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Haath Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Haath Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Haath Dekhna

خواب میں ہاتھ دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی تاویل بھائی ہے اور بائیں ہاتھ کی تاویل بہن ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ دراز ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے بھائی یا اس کے شریک کا م نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ پھر چھوٹے ہو گئے ہیں ۔
دلیل ہے کہ اس کا بھائی اور بہن اس سے منہ موڑیں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ کوتاہ ہو گئے ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے بھائی اور بہن سے نفع واپس لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ کٹے ہوئے اور گرے ہوئے ہیں ۔دلیل ہے کہ اس کے بھائی اور بہن اس کی زندگی میں جدا ہو جائیں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ سینے پر رکھے ہوئے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اپنے دوستوں کے لیے غم کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے درمیان ہے اور تالیاں بجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس جگہ شادی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تنہاہاتھ مارتا ہے اور خوش ہوتا ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ قاضی نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے ۔ تو حضرت ابن سیرین ؒ کے قول کے مطابق اس کا بھائی یا بہن یا فرزند مرے گا ۔ اور اگر اس کے دونوں ہاتھ کاٹے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور مراد سے باز رہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ایک ہاتھ کے ساتھ دوسرے ہاتھ کا چمڑا اتارا ہے ۔
دلیل ہے کہ اپنوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ چھری سے کاٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑ اکرے گا یا اس کا دل کسی میں مشغول ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فقطعن ایدیھن(انہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے) اور اگر دیکھے ک اپنی ہتھیلیاں ایک کو دوسری سے دھوتا ہے ۔
دلیل ہے کہ اپنی خویش عورت سے نکاح کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک ہاتھ کاٹا ہے اور اس کو پھانسی دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے امیر معزول ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ چوپاؤں کی طرح ہاتھ پاؤں سے چلتا ہے اور منہ آسمان کی طرف کیا ہے ۔
دلیل ہے کہ محال آرزوڈھونڈے گا اور مشکل سے پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ مادرزاد خشک ہے ۔ دلیل ہے کہ صد قہ دینے اور کار خیر سے عاجز ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ کو سوئی سے درست کئے ہوئے ہیں ۔
دلیل ہے کہ اس کی ہمت علم اور دانش کی تعلیم پر ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ دایاں ہاتھ کٹا ہے یا بایاں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ جب اس کا ہاتھ کٹا ہے ، وہ قرآن مجید پڑھتا تھا ۔
دلیل ہے کہ اس کا ہاتھ گناہ سے رکے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں ہاتھ کٹا ہوا دلیل ہے کہ عمردراز ہو گی اور گناہ ترک کرنا اور کار خیر میں مشغول ہونا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ کسی گناہ کے باعث کاٹا گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ وہ دروغ گو ہوئے اور بے دیانت بھی ہوئے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ حلقہ کی طرح گردن میں ڈالا ہوا ہے ۔ تو نیک کام نماز اور طاعت اور حج اور جہاد اور نیک کام بجا لانے پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ کاٹا گیا ہے ۔دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ بادشاہ وقت کے جسم پر بدل کر لگایا گیا ہے ۔اگر بادشاہ مصلح ہے ۔تو خیرات اور دین کی صلاحیت پر دلیل ہے اور اگر بادشاہ مفسد اور بے دین ہے تو اسکے دین کی شر اور فساد پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے بہت لمبا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ قوت اور مرتبہ زیادہ ہو گا اور جو کچھ طلب کرے گا پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ دونوں ہاتھوں پر چل رہاتھا ۔ دلیل ہے کہ اس کو اپنے کام پر بھروسہ ہو گا ۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اپنوں سے نفع پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش خوش ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے دوست کے لیے ہاتھ میں مروارید باندھ کر رکھا ہے ۔ دلیل ہے کہ سارا قرآن ناظرہ پڑھے گا ۔
حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ بادشاہ کے ہاتھ جیسا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بایاں ہاتھ سنہری ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی دولت زائل ہو جائے گی اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ صابون اور سجی سے دھویا ہے ۔
دلیل ہے کہ نا امید ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جس جانور کی تاویل نیک اس کے بائیں ہاتھ سے نکلا اور دا ئیں ہاتھ سے باہر گیا ہے ۔ یا دائیں ہاتھ سے نکلا اور بائیں ہاتھ سے باہر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اور اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔
اور اگر وہ جانور تاویل میں بد ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کمزور پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ خشک ہو گیا ہے ۔ تو اس کے فساد صحبت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کسی زندہ یا مردہ نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہے یا اس کی گردن میں ہاتھ ڈالا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی مشرک کے ہاتھ میں کڑے ڈال رہا ہے تھا دلیل ہے کہ وہ مشرک اس کے ہاتھ پر اسلام لائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہاتھ کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے ۔ (۱)بردار(۲)بہن(۳)شریک(۴)دوست(۵)فرزند (۶)رفیق(۷)قوت (۸)توانائی (۹)ولایت (۱۰)مال (۱۱)محب(۱۲)پیشہ اور صنعت وغیرہ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation