Open Menu

Khawab Main Hoz Pena - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hoz Pena can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hoz Pena in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hoz Pena

خواب میں حوض پینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حوض کو اصل علم و دانش ہے ۔ اگر دیکھے کہ حوض سے پاک و صاف پانہ پیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر علم سے حصہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو حوض کے پانی سے دھویا ہے تو دلیل ہے کہ طاعت کی توفیق پائے گا اور نا فرمانی سے باز رہے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ حوض کا سارا پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عمر کو سلامتی سے گزارے گا اور اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے حوض سے دھوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت توبہ کریں گے اور دین کے راستے پر آئیں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ حوض میں کپڑا دھویا ہے اور پانی کے نیچے بلندی ظاہر ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ علم پر کام نہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ حوض کے کنارے سبزہ جما ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے علم سے نفع ا ٹھائے گا اور لوگ اس کے علم سے نفع پائیں گے ۔

خاص کر اگر حوض اس کی ملکیت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کا پانی زیادہ ہوا ہے ، بغیر اس کے کہ کسی جگہ سے حوض میں پانی آئے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال اور علم اسی قدر زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کا پ نی گدلا اور تلخ ہے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے حوض کا پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی دولت مند آدمی سے مال پائے گا اور اس کی عاقبت محمود ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حوض کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول با منفعت مرد ، دوم مال دار شخص ، سوم مال جمع کرنا ۔ چہارم عالم کہ جس کے علم سے لوگ نفع پا ئیں ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation