Open Menu

Khawab Main Hukam Dekhan - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hukam Dekhan can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hukam Dekhan in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hukam Dekhan

خواب میں حکم دینا

حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے دیگ پکانے کا حکم دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام میں ہے قائم رہے گا ۔ اور اگر کوئی کہے کہ دیگ کو پھرا تا کہ نہ جلے ،مطلب یہ ہے کہ احتیاط رکھ ۔ اور اگر اس کو کہیں روٹی توڑ یعنی بھائیوں کو خوش رکھ ۔
اور اگر کوئی گہیوں بیچنے کو کہے ۔ یعنی روٹی مانگتا ہے ۔ اور اگر کہیں کہ کمر کو باندھ ۔ یعنی کام سے فائدہ اٹھا ۔

(جاری ہے)

اور اگر توقف کرنے کو کہیں،یعنی دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر کہیں کہ آگ میں نہ جاؤ یعنی مال کی حفاظت کرتا کہ فقیر نہ ہو جائے ۔

اور اگر چراغ روشن کرنے کو کہیں یعنی مال خرچ کر ۔ اگر کہیں کہ بستر بچھا ۔ یعنی طلب کر اور اگر کہیں کہ بیج کو بویا کر ۔ یعنی خلق خدا سے نیکی کر اور اگر کوئی کہے کہ غسل کر یعنی توبہ کر اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کر ۔ اور اگر کہے کہ کچھ کھاؤ یعنی حلال کا لقمہ کھاؤ ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation