Open Menu

Khawab Main Jism Par Sooraj Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jism Par Sooraj Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jism Par Sooraj Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jism Par Sooraj Dekhna

خواب میں جسم پر سورج دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آماس (آماس :بدن پر سوج کا ہونا) مال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ظاہر ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال ملے گا۔ خاص کر اگر اس آماس میں بہت پیپ بھی دیکھے ۔

(جاری ہے)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس جسم پر آماس ہے اور تکلیف ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدد حلال مال پائے گااور اگر آماس سے اس کو تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حرام مال پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم پر آماس کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔اول ، مال زیادہ ہو۔ دوم،عورت فائدہ مند ہو۔ سوم ، لڑکا ہو گا۔ چہارم ، مراد پوری ہوگی۔ پنجم، غموں سے امن میں ہوگا اور اگر تمام بدن سوجا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو یہ پانچ چیزیں حاصل ہوں گی۔

Browse More Islamic Dream Interpretation