Open Menu

Khawab Main Kafan Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kafan Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kafan Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kafan Dekhna

خواب میں کفن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ نے سبز لباس پہنا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا سے شہید کیا ہے اور اگر لباس سفید میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا درجہ نیک ہے اور اگر سیاہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہے اور اہل دوزخ کا لباس سیاہ ہے۔
اور اگر سرخ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بد ہے۔

(جاری ہے)

اور اگر زرد یا نیلے لباس میں دیکھے دلیل ہے کہ صاحب خواب غم اور مصیبت میں مبتلا ہو گا۔اور اگر نقش دار لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے ساتھ دنیا میں جھگڑتا ہو گا اور حق بجانب مردہ ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حق بجانب زندہ ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر زندہ شخص خواب میں مردے کو کپڑے پہنائے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation