Open Menu

Khawab Main Khargosh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Khargosh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Khargosh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Khargosh Dekhna

خواب میں خرگور دیکھنا

گورخر ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گورخر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غنیمت ملے گی ۔اور اگر دیکھے کہ گورخر بیٹھا ہوا ہے ۔ اور اس کا تابعدار ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ نافرمان اور گنہگار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گورخراس کے ساتھ جنگ کرتا ہے ۔
تو یہ کام کی سختی اور رنج کی دلیل ہے کہ اس کو پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے گورخر کا شکار کیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دو گورخر آپس میں لڑتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ دونا بکار آدمی اس کے لئے جنگ کریں گے۔ اور اگر دیکھے گورخر کو گھر میں لایا ہے ۔
دلیل ہے کہ بدکار آدمی کو گھر میں لائے تھے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ خواب میں گو رخر کا دیکھنا مرد جاہل احمق کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اولئک کا لا نعا م بل ھم اضل(وہ لوگ چو پاؤں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں ) اور اگر دیکھے کہ گورخر کا گوشت کھایا ہے ۔

دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گورخر پر بیٹھا اور گرا پڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اندھے گورخر پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ بے انداز مال پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گو رخر کا چمڑا اور خواب دیکھنا مال غنیمت اور عزت اور مرتبہ ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ گورخر کا مغز پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ ہزار درہ پائے گایا اس کی صحبت کسی سردار سے ہو گی جس سے خیر اور منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گو رخر کی سری کھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت عبادت کرے گا اور دین کا رستہ قبول کرے گا ۔ اور اگ دیکھے کہ گورخر اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمانوں سے جدائی تلاش کرے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation