Open Menu

Khawab Main Lemoo Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Lemoo Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Lemoo Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Lemoo Dekhna

خواب میں لیمو دیکھنا

حضرت دانیال علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ لیموں اگرچہ کسی قدر ذرد ہوتا ہے ۔ لیکن خوشبودار اور خوش زا ئقہ اقر دیکھنے میں اچھا ہوتا ہے ۔ اور کہتے ہیں کہ بہشت کے میوؤں میں سے ہے اور اس کا میں د یکھنا نیک ہے ۔اگر کوئی ایک ترنج یا دو تین خواب میں دیکھے تو اس کی تاویل فرزند ہے ۔
اور اگر بہت دیکھے تو مال اور نعمت حلال پائے گا اور میں سبز ترنج کا دیکھنا زرد سے بہتر ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترنج خواب میں لوگوں کے نزدیک دولت مند اور خوبصورت مرد ہے جس کو سب پسند کرتے ہیں ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ترنج ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے مرد سے صحبت ہوگی ۔ اور اگر ترنج اپنی گود میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ترنج کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی حاصل ہو گی ۔

اور اگر دیکھے کہ ترنج کو چھپایا اور لپیٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے ترنج ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج اس کی آستین میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند کنیز سے پیدا ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ ترنج آستین سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند حاصل ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ میں ترنج کا د یکھنا چار وجہ پر ہے ۔اول،عورت خوبصورت ۔ دوم ، کنیز پاک دین ۔ سوم ، دوست توانگر ۔ چہارم ، فرزند شریف اور صالح۔

Browse More Islamic Dream Interpretation