Open Menu

Khawab Main Minarah Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Minarah Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Minarah Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Minarah Dekhna

خواب میں منارہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارہ ایسا شخص ہے جو لوگوں کو راہ دین کی طرف دعوت دیتا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے منارہ بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا اور اہل اسلام کی جماعت کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے منارہ اکھاڑا ہے اور خراب کیا ہے۔
دلیل ہے کہ مسلمان متفرق ہوں گے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس منارے کا مؤذن دنیا سے رحلت کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارہ بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے۔ اگر کسی کوچے میں منارہ دیکھے۔
دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کوچے میں آئے گا۔ اور اگر منارہ چونے اور اینٹ کا دیکھے۔ دلیل ہے کہ شاہی سردار ہو گا اور اگر کچی اینٹ کا منارہ دیکھے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ وہ بڑا آدمی رعایا میں سے ہے اور دیندار اور متواضع ہے۔ اور اگرمنارہ پتھر اور چونے کا دیکھے۔

دلیل ہے کہ وہ بادشاہ ظالم کا سردار ہو گا۔ اور اگر لکڑی کا منارہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ سردار کمینہ اور کم ہمت ہو گا اور اگر منارہ مسجد کے دروازے پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ سردار عالم اور فاضل ہو گا اور لوگوں کو شریعت کے کاموں کی طرف بلائے گا اور اگر دیکھے کہ مسجد کا منارہ گرا ہے۔
دلیل ہے کہ دین کے بزرگوں میں سے کوئی مرے گا اور لوگوں میں تشویش اور پریشانی ہو گی اور اگر دیکھے کہ شہر کے درمیان منارہ ہے تو بادشاہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ منارے کا کلس تانبے یا بھرت کا ہے۔دلیل ہے کہ بادشاہ ظالم اور جابر ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ منارے کی چوٹی سونے یا چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ جھوٹا غدار اور بے وفا ہو گا۔ اگر منارہ پکی اینٹ کا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ گردن کش اور متکبر ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو منارہ کی چوٹی پر دیکھے دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ منارہ پر کھانا رکھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں کوئی بادشاہ ظاہر ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منارے میں ہے اور نماز کی اذان کہی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ خلقت سے نیک وعدہ کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے جامع مسجد کی منارے پر نماز کے لئے اذان کہی ہے۔ دلیل ہے کہ حج و عمرہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ منارے نے حرکت کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے منارے کو گرا یا ہے دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا اور اس بادشاہ کو مغلوب کرے گا اور اس سے ولایت لے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارے کو دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) بادشاہ (2) کوئی بڑا آدمی (3) امام (4) مؤذن

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing a mosque Minar in the dream

Seeing a mosque Minar in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khawab main minarah dekhna . online khawab ki tabeer of Seeing a mosque Minar in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khawab main minarah dekhna