Open Menu

Khawab Main Pesi Dikhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Pesi Dikhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Pesi Dikhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Pesi Dikhna

خواب میں (برص) دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ برص خواب میں مال اور تونگری (تونگری :دولت مندی) ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جسم پر برص ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ برص میں وراثت ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ برص میں چار وجہ پر ہے ۔ اول، مال ۔

(جاری ہے)

دوم،میراث۔سوم، منفعت ۔چہارم،شغل کا کام ظاہر ہونا۔ حضرت جابر مغربی علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی صحبت مبروص آدمی کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اگر وہ پارسا (پارسا :پر ہیز گار)اورمصلح(مصلح:نیک) ہے تو دلیل ہے کہ اس کو آخرت کا نفع حاصل ہو گا ۔ اوراگر مفسد (مفسد:فسادی)اور بخیل ہے تودلیل ہے کہ اس کو حرم سے نفع پہنچے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation