Open Menu

Khawab Main Sharaab Peena - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sharaab Peena can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sharaab Peena in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sharaab Peena

خواب میں شراب پینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔ جو اس کو خادم سے حاصل ہو گی اگر کوئی دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے ۔ دلیل ہے کہ خادم سے خیرو منفعت پائے گااور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع دی ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کو فائدہ پہنچائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ فقاع کوزہ گرا ہے اور وہ بھی گری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا لوھوں کی مدد کرنا ہے ۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے آدمی کی مدد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے اور شریں ہے ۔ دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر ترش ہے اور بے مزہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)منفعت(۲)بوسہ(۳)خدمت کرنا (۴)کمینہ شخص۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation