Open Menu

Khawab Main Takla Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Takla Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Takla Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Takla Dekhna

خواب میں تکلا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا لڑکی پر دلیل ہے ۔ اگر کوئی مرد دیکھے کہ اس نے تکلا لیا ہے اور اس میں دو پھرکیاں ہیں ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کا نکاح کیا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تکلا ٹوٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی یاہمشیرہ دنیا سے رحلت کرے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا مرد مسافر ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس تکلا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدم کا نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چرخے کے تکلے سے پھر کی گر گئی ہے ۔

دلیل ہے کہ اسکی عزت کی محبت پنے خاوند سے منقطع ہو جائے گی ۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ تکلا سیدھا کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا ۔ اور اگر یہی خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ بے غم ہو گی ۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ تکلا دلالہ عورت ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation