Open Menu

Khawab Main Topi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Topi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Topi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Topi Dekhna

خواب میں ٹوپی دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی کا دیکھنا اس قدر اور قیمت کے مطابق عزت اور مرتبہ اگر دیکھے کہ اس کے سر پر غازیوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس کے سر پر ترکوں کی ٹوپی ہے دلیل ہے کہ سختی سے منفعت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر آتش پرستوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی عزت پائے گا۔لیکن دین میں ضعیف ہو گا۔ اور اگر اپنے سر پر بادشاہ کا تاج دیکھے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر عنابی ٹوپی ہے تو خوش رہے گا اور منفعت پائے گا۔
اور اگر اس کے سر پر رومی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی خیر حاصل کرے گا۔ اور اگر ٹوپی پر پگڑی رکھی ہوئی دیکھے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کو لوگوں سے چھپانا چاہے گا۔ اور اگر ریشم کی ٹوپی رکھی ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر اس کے سر پر زریں ٹوپی ہے دلیل ہے کہ لوگوں سے نفع پائے گا اور اگر مروارید کی دیکھے۔

دلیل ہے کہ لوگوں میں عزیز ہ وگا اور مردویندار اور غازی سے صحبت رکھے گا۔ اور اگر ٹوپی لوہے کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ اور قوت پائے گا۔ اور اگر ٹوپی لکڑی کی ہے دلیل ہے کہ اپنے آپ کو لوگوں میں خوار معلوم کرے گا اور جھوٹ اور بے ہودہ بکے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ گرمی کی ٹوپی جاڑے میں سر پر رکھی ہوئی ہے دلیل ہے کہ خیر اور منفعت پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ مراد سے رکے گا اور اگر سر پر سیاہ ٹوپی دیکھے اور بیداری میں بھی وہی پہنے۔
دلیل ہے کہ خیر اور منفعت پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ ٹوپی اس کے سر پر گری ہے۔ دلیل ہے کہ عمل سے معزول ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مذکورہ ٹوپیوں میں سے لوگوں نے کوئی ٹوپی اس کے سر پر رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ٹوپی کی قدر اور قیمت کے مطابق کسی سردار سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے سر سے ٹوپی اتاری گئی ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ٹوپی پھٹی ہوئی اور پرانی ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کے سر سے ٹوپی لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگ آدمی سے دور ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر سمور کے پوست کی یا لومڑی وغیرہ کے پوست کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے شخص سے کہ جو دین میں کامل نہیں ہے شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ایسی ٹوپی پہنی ہے کہ اس نے بیداری میں کبھی ایسی نہیں پہنی تھی۔
اگر سفید ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر سبز ہے تو بدی پر دلیل ہے۔ اور اگر بیداری میں اس قسم کی رکھتا ہے تو بد نہیں ہے اور سرخ ٹوپی کا خواب میں دیکھنا بیماری پر دلیل ہے ۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے جڑاؤ ٹوپی پہنی ہے۔
دلیل ہے کہ اس کی قدر اور قیمت کے مطابق شرف اور بزرگی پائے گا۔ لیکن اس کے دین میں نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ٹوپی آگ میں گری ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر تاوان یعنی جرمانہ ڈالے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی شرف اور بزرگی پر دلیل ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)ولایت (۲)ریاست (۳)بزرگی (۴)عزت اور مرتبہ (۵)مقدار(۶)کلاوہ دوز کا مرتبہ خواب میں بزرگوں کی خدمت کرنے والا ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation