Open Menu

Khwab Mein Nails Dekhna Ya Nails Se Mutaliq Kuch Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Nails Dekhna Ya Nails Se Mutaliq Kuch Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Nails Dekhna Ya Nails Se Mutaliq Kuch Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Nails Dekhna Ya Nails Se Mutaliq Kuch Dekhna

خواب میں ناخن دیکھنا یا پھر ناخن سے متعلق کچھ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن سخاوت اور قوم لوگوں پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہتھیار والے کے حق میں ناخن ہتھیار ہیں۔اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن مقراض سے کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن قوت اور توانائی اور دنیا کا مال حاصل کرنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حاصل نہ کر سکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ناخن گرا ہے اور پھر دوبار اُگا ہے اور زیادہ ہوا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور بہت سا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن سیاہ اور نیلے ہوئے ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن اس قدر دراز ہوئے ہیں کہ ٹوٹنے کا خوف ہے تو اس کی تاویل بری ہے۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن جڑ سے کٹے ہیں اور متغیر ہوئے تو اس کے کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ناخن حد اعتدال پر ہیں تو دین اور دنیا کی صلاح پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن درست کئے ہیں۔
دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا اور ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کی ایک ہی تاویل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہاتھ کے ناخنوں کی تاویل مال حاصل کرنا ہے اور پاؤں کے ناخن کی تاویل بھی مال ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (1) قوت و دانائی (2) لوگوں کی مقدار دنیا میں (3) دلیری (4) فرزند (5) منفعت (6) غلام زادے یا برادر زادے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing the nails in the dreams

Seeing the nails in the dreams

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein nails dekhna ya Nails se mutaliq kuch dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing the nails in the dreams. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein nails dekhna ya Nails se mutaliq kuch dekhna