Open Menu

سوال : اسلام وعلیکم۔سر میں بی۔ایس۔ای کی طالبہ ہوں اور ساتھ میں جاب بھی کر رہی ہوں۔مجھے پڑھائی میں بہت مشکلات آرہی ہیں برائے مہربانی زائچہ سے دیکھ کے بتائیں کہ میری بی۔ایس۔سی مکمل ہو جائے گی۔اور میرے لیئے یہ سال بہتر رہے گا۔

اس سوال کا جواب ماہر نجوم عارفین صاحب کی جانب سے دیا گیا ہے

جواب : اسلام علیکم غائب کا علم صرف اللہ سبحان وتعالی کے پاس ہے-مشکلات اور پریشانیاں اور آزمائشیں بھی اللہ کی طرف سے آتی ہیں اللہ کو راضی کرلیں تمام مشکلات ‘تکالیف اور دکھ دور ہوجائیں گے‘ذہن نشین کرلیں کہ جوکچھ بھی ہوتا ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہی ہوتا ہے کیونکہ اسی کے قبضہ قدرت میں سب کچھ ہے- آپ پانچ وقت نمازپڑھیں اور عشاءکی نمازکے وتر اور فجرکی نمازکی سنت میں التحیات میں دورشریف مکمل کرنے کے بعد مکمل یکسوئی کے ساتھ ”یا ارحم الرحمین“جتنی بار بھی ورد کرسکیں کرکے اللہ کے حضور عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا مانگیں اور پھرنماز مکمل کرکے سلام پھیر لیں ‘سلام کے بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرکے دعا مانگنے کے بعد سجدہ میں جاکر نبی کریمﷺ کی پسندیدہ دعا”یا حیی یا قیوم برحمتلک نستغیث“کا ورد حالت سجدہ میں کریں جتنا آپ کرسکیں ‘اس کے علاوہ چلتے ‘پھرتے ”وھوعلی کل شی قدیر“کا ورد کثرت سے کریں-انسان اپنی مرضی کی بجائے اس کی رضا مانگے تو اللہ وہ سب کچھ خود ہی عطاءفرمادیتے ہیں جس کا انسان طالب ہوتا ہے ‘اگر آپ اللہ کی رضا کے لیے تھوڑی مشقت اٹھانے کو تیار ہیں تو اللہ سبحان وتعالی آپ کو کبھی مایوس نہیں فرمائیں گے-ممکن ہوسکے تو ہفتے میں ایک دن روزہ رکھیں احادیث سے ثابت ہے کہ عموما نبی کریمﷺ پیر کے دن نفلی روزہ رکھتے تھے اس لیے آئمہ کرام بھی پیر کے دن روزے کو افضل مانتے ہیں-انشاءاللہ جو آپ کے حق میں بہتر ہوگا اللہ سبحان وتعالی کرم فرمادیں گے-مزید راہنمائی کے لیے آپ [email protected] پر رابط کرسکتے ہیں-جزاک اللہ

تاریخ اشاعت : منگل 13 فروری 2018

Brose More Questions Asked from Astrologers