- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Adel E Azam Hazrat Mohammad SAW - Article No. 909
عادلِ اعظم حضرت محمدﷺ - تحریر نمبر 909
آج بھی اور جب بھی آپ کا جی چاہے تاریخ کے دریچوں کو جھانک کر دیکھ سکتے ہیں کہ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کے اسوہ ء حسنہ کو پیش نظر رکھ کر سلطنتوں کو استحکام بخشنے والے ایسے ایسے رول ماڈل گزرے ہیں
ہفتہ 14 فروری 2015
آج بھی اور جب بھی آپ کا جی چاہے تاریخ کے دریچوں کو جھانک کر دیکھ سکتے ہیں کہ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کے اسوہ ء حسنہ کو پیش نظر رکھ کر سلطنتوں کو استحکام بخشنے والے ایسے ایسے رول ماڈل گزرے ہیں کہ جن پر تاریخ کو ناز ہے اور اْمت کو فخر۔ بنیادی حقیقت قرآن سنت کے نور سے منور اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کے پیغام کی پیروی ہے ورنہ اس کے بغیر حال یہ ہوتا ہے کہ
دشمن ہے زبان جو وردِ قرآن نہ رہے
(جاری ہے)
اس کے بعد پیاری بیٹی کو وہ وظیفہ عطا فرمایا جو تسبیح فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے نام سے مشہور ہے ، اور جس کی برکت سے سب تکلیفیں دور ہو جاتی ہیں۔ سبحان اللہ 33 بار، الحمدللہ 33 بار، اور اللہ اکبر 34 بار قیامت تک یہ تحفہ ہر اُمتی کے لیے مشکل کشا وظیفہ ہے۔
عدل نہ غیر اسلامی ہوتا ہے نہ غیر جمہوری، عدل تو ایک اسلامی فلاحی ریاست کی آن بان اور شان ہوتا ہے۔ عدل سے ہی تو امن و امان کا قیام اور سلامتی و اسلام کا نظام جاری و ساری رہتا ہے، جس میں ہر ایک میٹھی نیند سوتا ہے۔
ذرا سوچیئے آج اُمت مسلمہ کی اکثریت ظالموں کے ظلم کی وجہ سے کس درجہ مجبور، مقہور اور معذور ہو چکی ہے کہ خودکشی تک نوبت پہنچتی ہے عدل کے حصول کے لیے اپنے آپ کو جلانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ جن بچوں اور بچیوں کی عزت پامال ہوتی ہے، جن بچیوں کی عصمتوں کو چُور چُور کیا جاتا ہے۔ کیا ان کی زندگی موت سے بدتر نہیں ہو جاتی؟ ایسے عہدے دار جو حاکم عوام اور خادم عوام کے لقب سے سرفراز ہیں، کل اللہ تعالیٰ کے دربار میں کیا جواب دیں گے؟ اور کس منہ سے حاضر ہوں گے جب کوئی چھڑانے، بچانے اور عذاب ہٹانے والا نہ ہو گا۔
آج ہم اپنے گناہوں کے نتیجے میں شامت اعمال سے گزر رہے ہیں بڑے بڑے سانحات کے باوجود تساہل، غفلت، رشوت خوری، بددیانتی اور غبن ہمارے روز مرہ گناہوں کا حصہ چلا آرہا ہے۔ بجلی، پٹرول گیس کے کمی بیشی ہو جانے کے باوجودسرکاری محکموں میں کرپٹ حضرات کی پکڑ نہیں ہو سکتی۔ رہی سہی کسر بے لگام میڈیا پوری کر دیتا ہے جب غربت، بیروزگاری، مفلسی، بے کاری اور معاشی بدحالی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا جاتاہے۔ ان تمام بیماریوں کا علاج امام ا لملک کے فرمان کے مطابق چودہ صدی قبل کے نبویﷺ فارمولے سے ہی ممکن ہے۔ خلافت راشدہ کے مبارک دور کے صولوں کی پیروی میں ہے ،جب انسان کے خون، جان اور عزت کی قیمت بہت اونچی تھی۔ رعایا کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار حکومت تھی۔ عوام کی بے روزگاری اور پریشانی کا بالکل خاتمہ ہو چکا تھا۔ ملک کا معاشی نظام نہایت اطمینان بخش اور معتدل رفتار سے رواں دواں تھا۔ بہترین نظم و نسق عوام کے مصالح اور مفادات کا ضامن تھا۔ عدل کا حصول انتہائی سہل تھا۔ حاکموں اور عہدیداروں کی رگ رگ میں امانتداری اور دیانتداری رچ بس چکی تھی۔ حکام، عامل اور اہل کار خویش پروری اور اقربانوازی کے نام سے بھی آشنا نہ تھے۔ وہ ایثار پسند، قناعت سے مزین اور انسانیت نواز تھے اور حقیقی معنوں میں خادمِ عوام حاکمِ عوام تھے۔
کسی نے خوب کہا ہے کہ
غزوہ خندق میں جا اور شان مزدوری دیکھ
سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے ”جس نے کسی شخص کو نااہل ہونے کے باوجود محض رشتہ داری یا دوستی کی بنیاد پر کسی عہدے پر مقرر کیا تو اس نے اللہ تعالیٰ، اس کے رسولﷺ اور مومنوں کے ساتھ خیانت کی۔“
حدیث پاک کے مطابق ”امر وقت کا رعایا کے معاملے میں ایک دن عدل سے بسر کرنا اس عابد کے عمل سے جو پچاس سال بچوں میں رہ کر وہ عبادت سے حاصل کرتا ہے سے بہت بڑھ کر اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے۔“
اللہ کا فرمان سچا ہے ۔
ترجمہ : ”اور تم ہی اعلیٰ سربلند ہو گے بشرطیکہ تم مومن ہو۔“
ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچائیے۔ اللہ کا نظام نافذ کرنے میں جھجک نہ دکھائیے۔
ہم میں سے سیرت نبویﷺ کی مبارک روشنی میں یہ پیغام ہے کہ
اُجڑے ہوئے گھروں کو بساوٴ تو بات ہے
ہنستے ہووٴں سے ہنسنا ہنسانا کمال ہے
لیکن جو رو رہے ہیں انہیں ہنساوٴ تو بات ہے
ہے زندگی وہی جو ہو اوروں کے واسطے
دُکھ درد دوسروں کا بٹاوٴ تو بات ہے
Browse More Islamic Articles In Urdu
ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah
سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi