Open Menu

Aik Badu - Article No. 1112

Aik Badu

ایک بدو - تحریر نمبر 1112

ایک بدو رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں ۔ بدو نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں امیر (غنی ) بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا قناعت اختیار کرو امیر ہوجاؤ گے عرض کی میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتاہوں۔

ہفتہ 11 مارچ 2017

ایک بدو رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں ۔ بدو نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں امیر (غنی ) بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا قناعت اختیار کرو امیر ہوجاؤ گے عرض کی میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتاہوں ۔ فرمایا تقویٰ اختیار کرو عالم بن جاؤ گے عرض کی عزت والا بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو ،باعزت ہوجاؤ گے عرض کی اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں ۔
فرمایا لوگوں کو نفع پہنچاؤ عرض کی عادل بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا جسے اپنے لیے اچھے سمجھتے ہو وہی دوسروں کے لیے پسند کرو عرض کی طاقتور بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا اللہ تعالیٰ پر توکل کرو عرض کی اللہ تعالیٰ کے دربار میں خاص خصوصیت کا درجہ چاہتا ہوں ۔ فرمایا کثرت سے ذکر کرو عرض کی رزق کی کشادگی چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

فرمایا ہمیشہ باوضو رہو عرض کی دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ۔

فرمایا حرام نہ کھاؤ عرض کی ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں ۔ فرمایا اچھے اخلاق پیدا کرلو ۔ عرض کی قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سے گناہوں سے پاک ہوکر ملنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا جنابت کے بعد فوراََ غسل کیاکرو ۔ عرض کی گناہوں میں کمی چاہتا ہوں ۔ فرمایا کثرت سے استغفار کیا کرو عرض کی قیامت کے دن نور میں اٹھنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا ظلم کرنا چھوڑ دو عرضی کی چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم کرے ۔
فرمایا اللہ تعالیٰ کے بندوں پر رحم کرو ۔ عرضی کی چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ میری پردہ پوشی فرمائیں ۔ فرمایا لوگوں کی پردہ پوشی کرو ۔ عرضی کی چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب بن جاؤں ۔ فرمایا جواللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب ہو ۔ اسے اپنا محبوب بنالو ۔ عرض کی رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا زنا سے بچو عرض کی اللہ تعالیٰ کا فرما نبردار بننا چاہتا ہوں ۔
فرمایا فرائض کا اہتمام کرو ۔ عرض کی احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کی ایسی بندگی کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو یا جیسے وہ تمھیں دیکھ رہا ہے ۔ عرض کی یارسول اللہ ﷺ کیا چیز گناہوں کی معافی دلاے گی ۔ فرمایا آنسو ، عاجزی ، بیماری عرض کی کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گی ۔ فرمایا دنیا کی مصیبتوں پر صبر عرض کی اللہ تعالیٰ کے غصے کو کیا چیز سرد کرتی ہے ۔ فرمایا چپکے چپکے صدقہ اور صلح رحمی عرض کی سب سے بڑی برائی کیا ہے ۔ فرمایا بداخلاقی اور بخل ، عرض کی سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ۔ فرمایا اچھے اخلاق تواضع اور صبر ، عرض کی اللہ تعالیٰ کے غصے سے بچنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑدو ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu