Open Menu

Allah Ka Reham - Article No. 1074

Allah Ka Reham

اللہ کا رحم - تحریر نمبر 1074

شب معراج سروردوعالم ﷺ نے جوعجائبات دیکھے ان میں سے ایک یہ دیکھا کہ آپ ﷺ نے ایک فرشتہ دیکھا کہ جس کے پرجلے ہوئے ہیں۔

پیر 23 جنوری 2017

شب معراج سروردوعالم ﷺ نے جوعجائبات دیکھے ان میں سے ایک یہ دیکھا کہ آپ ﷺ نے ایک فرشتہ دیکھا کہ جس کے پرجلے ہوئے ہیں ۔ آپ ﷺ نے جبرائیل علیہ السلام سے فرمایا اس کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ﷺ اس فرشتہ کو اللہ نے ایک شہرتباہ کرنے کے لئے بھیجا تھا اس کو وہاں ایک شیرخوار بچے کو دیکھ کر رحم آیااور وہ اسی طرح واپس آگیا ۔
نبی کریم ﷺ نے یہ سن کر فرمایا اس کی توبہ قبول ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی قرآن حکیم میں ہے اللہ فرماتا ہے کہ( جوتوبہ کرے میں اسکی توبہ قبول کرتا ہوں اور اسے بخش دیتا ہوں ) نبی کریم ﷺ نے اللہ کے حضور اس فرشتہ پر رحم فرمانے اور اس کی توبہ قبول کرنے کی عرض کی ۔ اللہ نے فرمایا اس کی توبہ یہ ہے کہ آپ ﷺ پر دس مرتبہ درود پاک پڑھے ۔ آپ ﷺ نے اسے یہ ارشاد سنایا تواس کے درود پاک پڑھتے ہی اُسے بال وپرعطا ہوئے اور وہ اڑگیا۔ ملائکہ میں یہ شور برپا ہوا کہ اللہ نے درود پاک کی بدولت نافرمان فرشتے کی سزا معاف کردی ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu