Open Menu

Char Sabaq Amooz Batain - Article No. 1173

Char Sabaq Amooz Batain

چار سبق آموز باتیں - تحریر نمبر 1173

حاتم الاصم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب مجھے چارباتوں کا علم حاصل ہواہے۔میں علم کے تمام علوم سے بے پروا ہوگیا ہوں۔لوگوں نے دریافت کیا وہ کونسی چارباتوں کا علم ہے؟ انہوں نے فرمایا۔۔۔

جمعرات 8 جون 2017

حاتم الاصم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب مجھے چارباتوں کا علم حاصل ہواہے۔میں علم کے تمام علوم سے بے پروا ہوگیا ہوں۔لوگوں نے دریافت کیا وہ کونسی چارباتوں کا علم ہے؟ انہوں نے فرمایا ایک یہ کہ میں نے جان لیا ہے کہ میرا رزق مقدر ہوچکا ہے۔جس میں نہ کمی ہوسکتی ہے نہ زیادتی۔لہٰذا زیادہ کی خواہش سے بے نیاز ہوں اور دوسری یہ کہ میں نے جان لیا ہے کہ خدا کا مجھ پر حق ہے۔
جسے میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

لہٰذا میں اس کی ادائیگی میں مشغول ہوں اور تیسری یہ کہ میرا کوئی طالب ہے۔یعنی موت میری خواستگار ہے جس سے میں راہ فرار اختیارکرنہیں سکتالہٰذا میں نے اسے پہچان لیا ہے اور چوتھی یہ کہ میں نے جان لیا ہے کہ میرا کوئی مالک ہے جو ہمہ وقت مجھے دیکھ رہا ہے۔میں اس سے شرم کرتا ہوں اور نافرمانیوں سے باز رہتا ہوں۔بندہ جب اس سے باخبر ہوجاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے تو وہ کوئی کام ایسا نہیں کرتا جس کی وجہ سے قیامت کے دن اسے شرمسار ہونا پڑے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu